۔،۔ فرینکفرٹ بوکن ہائیم شاپنگ سینٹر سے ایک شخص کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔نذر حسین۔،۔
٭فرینکفرٹ بوکن ہائیم لائپزگ اسٹریٹ پر کپڑے کی دکان کے ملازمین نے دیکھا ایک شخص بیگ میں مختلف کپڑے ٹھونسے جا رہا ہے،باہر نکلنیپر پولیس افسران نے اسے روک کر گرفتار کر لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بوکن ہائیم۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے دن تقریباََ چار بجے شام ایک نامعلوم شخص کو لائپزگ اسٹریٹ پر دکان میں دیکھا کہ وہ کپڑے ساتھ لائے بیگ میں ٹھونس رہا تھا، انہوں نے پہلے پولیس کو مطلع کیا جب وہ شخص دکان چھوڑ کر رقم دیئے بغیر جانے لگا تو اس سے بات کی جس پر کپڑے پھینک کر بھاگنے کی کوشش کی، پولیس افسران جو دکان کے باہر موجود تھے روک کر گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر (اونچاس سالہ) شخص نے اپنی پوری طاقت سے اپنے آپ کو چھڑانے اور فرار ہونے کی کوشش کی، کچھ ہی دیر بعد افسران بال آخر ہنگامی وسائل کو اپناتے ہوئے گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے اور چور کو ہتھکڑیاں پہنا دی گئیں، مزاحمت کی کاروائی میں ایک خاتون افسر کے گھٹنے معمولی زخمی ہو گئے جبکہ وہ اپنے فرائض جاری رکھنے میں کامیاب رہی۔ملزم کے چوری شدہبیگ میں فروخت ہونے والے کپڑوں کے مختلف پھٹے ہوئے لیبل بھی ملے، پولیس کے مطابق گرفتاری کے دوران چور کو بھی معمولی چوٹیں آئیں اسے احتیاطی طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں اسے مختصر معائنے کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی، پولیس افسران کے مطابق ملزم وفاقی جمہوریہ جرمنی میں بغیر اجازت کے رہ رہا تھا، اسی وجہ سے افسران نے اسے فرینکفرٹ پولیس ہیڈ کوارٹر کے حراستی خلیوں میں منتقل کر دیا۔