۔،۔ ڈالاس شاپنگ مال میں آگ لگنے کی وجہ سے 500 سے زائد جانور ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭جمعّہ کی صبح ڈالاس کے ایک شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے پیدا ہونے والا دھواں دکان میں گھس گیا جس سے جانوروں کو سانس لینے میں دقت پیدا ہوئی اور دھواں ان کی موت کا سبب بن گیا ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/ڈالاس۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈالاس شاپنگ مال میں نامعلوم وجوعات کی بنا پر آگ لگنے کی وجہ سے 500 سے زائد جانور ہلاک ہو گئے جن میں سے زیادہ تر چھوٹے پرندے تھے، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور کوئی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس رپورٹ کے مطابق دھواں سانس لینے کے نتیجہ میں جانوروں کی موت واقع ہوئی، آگ لیٹنا بازار کے پلازہ میں بھڑکی جس میں پاتو جانوروں کی ایک دعان بھی موجود تھی، آگ پالتو جانوروں کی دکان تک تو نہیں پہنچی جبکہ دھواں اتنا شدید تھا کہ دکان کے اندر داخل ہو گیا یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ بدقسمتی سے دکان میں موجود تمام جانور دھوئیں کے باعث دم توڑ گئے۔ فائر بریگیڈ کے مطابق جب آگ بھڑکی تو عمارت میں تین افراد مجود تھے جن میں سے سبھی عمارت کے فائر الارم اور اسپرنکل سسٹم کی طرف سے الرٹ کئے جانے کے بعد بحفاظت فرار ہو گئے۔ جانور فروخت کرنے والے کاروبار کے مالک نے ہسپانوی زبان کے اسٹیشن (کے ایکس ٹی ایکس ٹی وی) کو بتایا کہ آگ لگنے کے نتیجہ میں پانچ سو کے قریب جانور ہلاک ہوئے، صرف مٹھی بھر جانور جن میں دو کتے،دو کچھوے، کچھ خرگوش اور ایک سور شامل تھے بچ گئے ہیں۔