۔،۔پاکستان ہائیم ٹیکسٹائل 2025 میں اپنی اب تک کی سب سے بڑی شرکت کر کے نمائش میں چوتھے نمبر پر ۔نذر حسین۔
٭فرینکفرٹ میں ہونے والی ہائیم ٹیکسٹائل 2025 کی نمائش میں (130 ممالک سے 2,800 نمائش کنندگان ایگزیبیوٹر) نے حصّہ لیا جس میں پاکستان (275) سے زیادہ نمائش کنندگان کے ساتھ چوتھی سب سے بڑی نمائش کرنے والا ملک بن گیا،پاکستان کپاس پیدا کرنے والا چوتھا سب سے بڑا ملک بھی ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں (14 جنوری سے فرینکفرٹ کی نمائش گاہ۔میسے۔میں چونویں 54 ویں ہائیم ٹیکسٹائل)کی نمائش شروع ہو چکی ہے جس میں (130 ممالک سے 2,800 نمائش کنندگان ایگزیبیوٹر) نے حصّہ لیا جس میں پاکستان (275) سے زیادہ نمائش کنندگان کے ساتھ چوتھی سب سے بڑی نمائش کرنے والا ملک بن گیا، پاکستان پاویلین میں (64سٹال لگائے گئے تھے۔اس تجارتی میلے میں دنیا بھر کے مینو فیکچررز،ریٹیلرز اور ڈیزائزرز کے لئے کاروباری اور معلوماتی پلیٹ فارم مہیا کیا جاتاہے۔ چار دن تک خوب میلہ لگا ہوتا ہے ہوٹل کم پڑ جاتے ہیں شام کو لوگ ٹیکسیوں کے انتظار میں لائنیں لگا کر کھڑے نظر آتے ہیں۔ تجارتی ترقی اتھارٹی کے پلیٹ فارم کمرشل قونصل فرینکفرٹ کے زیر انتظام پاکستان پاویلین بنائی جاتی ہے۔قونصل جنرل شفاعت کلیم خٹک نے پاکستان پاویلین کا افتتاح افتتاحی ربن کاٹ کر کیا ان کے ہمراہ آمنہ نعیم کمرشل کونسلر بھی موجود تھیں شفاعت کلیم خٹک نے شان پاکستان جرمنی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مس آمنہ نعیم تجارتی ترقی اتھارٹی پاکستان پاویلین کو دیکھ رہی ہیں اس دفعہ ہمارے چونسٹھ مینو فیکچرز کے اسٹال پاویلین میں ہیں) اور اگر دیکھا جائے تو یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔اگر پوری نمائش میں دیکھا جائے تو پاکستان (275) سے زیادہ نمائش کنندگان کے ساتھ چوتھی سب سے بڑی نمائش کرنے والا ملک بن گیا۔ہائیم ٹیکسٹائل دنیا میں عالمی نمائش کی حیثیت رکھتا ہے۔اس نمائش سے ہمارے ملک کی ایکسپورٹ کو بہت بڑا سہارا ملتا ہے۔ZAS Textile کے سلمان ارشد نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان فیصل آباد سے فیئر اٹینڈ کرنے آئے ہیں،ہم پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری کی نمائندگی کرتے ہیں، پاکستان میں بنایا گیا ٹیکسٹائل پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے۔تجارتی ترقی اتھارٹی کے پلیٹ فارم سے پوری دنیا میں ہماری پروڈکشن متعارف کروائیں گے۔ واضح رہے پاکستان کپاس پیدا کرنے والا چوتھا سب سے بڑا ملک بھی ہے۔