۔،۔ فرینکفرٹ کے علاقے ہاوُزن میں جعلی پولیس افسر نے ایک بار پھر(88 سالہ بزرگ) کو لوٹ لیا۔ نذر حسین۔،۔
٭گذشتہ سال اکتوبر میں جعلسازوں نے فرینکفرٹ کے ایک (اٹھیاسی) سالہ شخص سے رابطہ کیا،جعلی پولیس افسر ظاہر کرنے کے بعد لاکھوں کی نقدی اور سونا چرا لیا، مجرموں نے اپنا منصوبہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر وار کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہاوُزن۔ پولیس رپورٹ کے مطابق فرینکفرٹ ہاوزن کے علاقہ میں جعلی پولیس افسر نے اپنا منصوبہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر بزرگ شہری کو لوٹ لیا اس بار بھی نقصان لاکھوں میں ہے۔ وہی پرانا گھوٹالا جھوٹ، دھوکہ بازوں نے بزرگ شہری سے رابطہ کیا، بات چیت کے دوران دھوکہ دہی کا حربہ استعمال کرتے ہوئے بزرگ شہری کو بتایا کہ وہ چوروں کے نشانہ پر ہے، ابتدائی جھٹکا دینے کے بعد مجرموں نے اپنا منصوبہ جاری رکھا، اب انہوں نے صدمہ کی حکمت عملی کو اعتماد سائی کے نقطہ نظر کے ساتھ چوڑ دیا، کئی ٹیلی فون کالوں میں دھوکہ بازوں نے اس شخص کے ساتھ اعتماد کا رشتہ قائم کیا، وہ اس کو قائل کرنے میں کامیاب ہونے کے بعد کہا کہ وہ مزید جرائم کا ممکنہ ہدف (نشانہ) ہے، بلکہ یہ بھی کہ اسے ان بینکوں کی تحقیقات میں پولیس کی مدد کرنی ہوگی جو مبینہ طور پر جعلی سونا فروخت کر رہے ہیں، اس حربہ کی وجہ سے متاثرہ شخص نے بینک کی برانچ سے کئی بار سونا خریدا تھا جسے اس نے پھر دھوکہ بازوں کے حوالے کر دیا۔ مجرموں کے اسے اکیلا چھوڑنے کے بعد ہی اس شخص کو احساس ہوا کہ وہ دھوکہ دہی کا شکار ہو چکا ہے پھر اس نے پولیس سے رابطہ کیا۔ واضح رہے پولیس بار بار خصوصی طور پر بزرگ شہریوں کو ایسے مجرموں سے بچنے کی تدابیر شیئر کرتی رہتی ہے۔