0

۔،۔تیرہ 13 سالہ طالب علم نے بارہ 12 سالہ بچے کو تکرار پر ٹرام کے آگے دھکیل دیا،بچہ موقع پر ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔تیرہ 13 سالہ طالب علم نے بارہ 12 سالہ بچے کو تکرار پر ٹرام کے آگے دھکیل دیا،بچہ موقع پر ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ میں دو طالب علموں کے درمیان بحث ایک کی موت کا سبب بن گئی۔ تیرہ سالہ لڑکے نے بارہ سالہ لڑکے کو ٹرام کے آگے دھکا دے دیا بارہ سالہ موقع پر ہلاک، دونوں کے اسکول کے بیگ سٹاپ پر دیکھے جا سکتے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سٹٹگارٹ۔ مقامی میڈیا اور پولیس رپورٹ کے مطابق دو طالب علموں کے درمیان نا معلوم وجوعات کی بنا پر بحث و مباحثہ شروع ہوا جو مہلک طور پر ایک بارہ سالہ لڑکے کی موت کا باعث بنا ان کے اسکول کے بیگ ٹرام کے اسٹاپ پر دیکھے جا سکتے تھے، دیکھتے ہی دیکھتے چاروں طرف ریسیکیو، فائر بریگیڈ اور پولیس کی گاڑیوں کی روشنیاں اور سائرنز نے ماحول کو اور بھی سوگوار بنا دیا، بارہ سالہ بچے کے لئے ہر مدد ناکام رہی اور اس نے موقع پر دم توڑ دیا، پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر اور سٹٹگارٹ پولیس نے بتایا کہ تیرہ سالہ نوجوان بچے کو یوتھ ویلفیئر آفس کے حوالہ کر دیا گیا ہے، اپنی عمر کی وجہ سے وہ مجرمانہ طور پر ذمہ دار نہیں ٹھرایا جا سکتا اس لئے اس پر مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا جبکہ پولیس ترجمان کے مطابق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ دوپہر ساڑھے بارہ بجے (سٹیپنڈورف باوم) کے ٹرام اسٹاپ پر پیش آیا، پولیس رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں لڑکوں کے درمیان کس بات پر جھگڑا ہوا تھا، پولیس کی تفتیش جاری ہے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں ایک ہی کلاس میں پڑھتے تھے، پولیس ترجمان نے ابتدائی طور پر یہ بتانے سے بھی انکار کر دیا کہ آیا اس جھگڑے میں دیگر طالب علم بھی شامل تھے۔ ترجمان کے بیان کے مطابق موقع پرمتعدد گواہ موجود تھے جن کی دیکھ بھال کرائسز انٹر وینشن ٹیم کر رہی تھی۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق تقریباََ پندرہ افراد حادثہ سے متاثر ہوئے ہیں، بچے کی لاش کو ٹرام کے نیچے سے نکالنے کے لئے فائربریگیڈ کی بڑی تعداد تعینات تھی۔ ٹرام اسٹاپ پر فرانزک تفتیش بھی جاری، ایک بیان کے مطابق کریمینل پولیس نے بھی تفتیش جاری کر دی ہے۔ فائربریگیڈ کے مطابق ساڑھے بارہ بجے سے (تین بجے) تک ٹریفک بند رہی جبکہ تین بجے دوبارہ شروع کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں