۔،۔ غیر ازدواجی تعلق کا بھانڈہ پھوٹنے پر بہنوئی اور سالی نے زہر کھا لیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ غیر ازدواجی تعلق کا بھانڈہ پھوٹنے پر بہنوئی اور سالی نے زہر کھا لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ غیر ازدواجی تعلق کا بھانڈہ پھوٹنے پر بہنوئی اور سالی نے زہر کھا لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع ہوڑہ میں اپنی سالی کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات کا انکشاف ہونے پر دونوں نے ایک ساتھ زہر کھا لیا جبکہ سالی کی حالت تشویشناک اور بہنوئی چل بسے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/مغربی بنگال۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نیوز اٹھارہ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع ہوڑہ میں پیش آیا، اطلاع کے مطابق مرنے والے شخص جس کا نام تمنے داس بتایا جاتا ہے کا اپنی سالی کے ساتھ ناجائز تعلق قائم تھا جو ایک گارمنٹ کی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا جس کا تعلق کلگا چیہ گاوں سے تھا،جس کی شادی تقریباََ پانچ سال قبل مدہب پور کی ایک خاتون سے ہوئی تھی، پولیس رپورٹ کے مطابق شادی کے کچھ ہی عرصہ بعد اس کے اپنی سالی کے ساتھ تعلقات استوار ہو گئے جس کی وجہ سے گھر میں کشیدگی نے جنم لے لیا، گذشتہ روز تمنے داس گھر سے فیکٹری کے لئے روانہ ہو گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد وہ اپنی سالی کے ساتھ گھر واپس آ گیا گھر پہنچتے ہی فوراََ دونوں نے الٹیاں شروع کر دیں پوچھنے پر بتایا کہ دونوں نے ایک ساتھ زہر لے لیا ہے، گھر اور گاوں کے لوگوں نے فوری طور پر دونوں کو الوبیریا کے شرت چندر میڈیکل کالج اسپتال پہنچا دیا،جہاں کچھ ہی دیر بعد تمنے داس دم توڑ گیا جبکہ سالی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔اسپتال کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اس کی زندگی بھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں