۔،۔ ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے آٹھ پاکستانیوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭ ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں افغان سرحد کے نزدیک نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے گاڑیوں کے مکینیک کا کام کرنے والے کم از کم آٹھ پاکستانیوں کو موت کی نیند سلا دیا،جس پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی حکومت سے ذمہ دار افراد کو پکڑ کر ان کو قرار واقعی سزا دے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایران/سیستان بلوچستان/مہرستان/ہیز آباد پایین۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں افغان سرحد کے نزدیک جو پاکستانی سرحد سے تقریباََ (سُو کلومیٹر) کے فاصلہ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے گاڑیوں کے مکینیک کا کام کرنے والے کم از کم آٹھ پاکستانیوں کو موت کی نیند سلا دیا ٭ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے ایک آٹو ورکشاپ میں داخل ہو کر مزدوروں کے ہاتھ پاوُں باندھ کر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا،مقتولین کی شناخت ٭ دلشاد ٭اس کے بیٹے نعیم ٭جعفر ٭دانش اور ناصر کے ناموں سے ہوئی ہے ٭،جس پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی حکومت سے ذمہ دار افراد کو پکڑ کر ان کو قرار واقعی سزا دے، ایرانی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ افغان سرحد کے نزدیک مہرستان کے علاقہ میں ہفتہ کی صبح گاڑیوں کی ایک ورکشاپ میں پیش آیا وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٭دہشت گردی ابھی تک پورے خطے کے لئے سنگین خطرہ بنی ہوئی ہے٭ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پر قابو پانے کے لئے ہمسایہ ممالک کے درمیان ہم آہنگ حکمت عملی کی ضرورت ہے، سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے لاشیں برآمد کر لی ہیں جبکہ ایرانی حکام نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے،تاحال حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی رپورٹ کے مطابق مقتولین کا تعلق پاکستان میں بہاولپور سے ہے، دی نیشن کی رپورٹ کے مطابق تمام افراد کے ہاتھ پاوُں بندھے ہوئے تھے جبکہ انہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔