۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریب برہنہ شخص گرفتار۔ نذر حسین۔،۔
٭ہفتہ کی شام رات تقریبا(ََ نُو بج کر چالیس منٹ) پولیس کو کئی کالیں ملیں جن میں ایک برہنہ بے لباس شخص راہگیروں کو جارحانہ طور پر حراساں کر رہا ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر فسادی کو حراست میں لے لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی شام رات تقریبا(ََ نُو بج کر چالیس منٹ) پولیس کو کئی کالیں ملیں جن میں ایک برہنہ بے لباس شخص راہگیروں کو جارحانہ طور پر حراساں کر رہا ہے۔ گشتی پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فسادی کو حراست میں لے لیا، پولیس افسران نے پہلے اسے پرسکون رہنے کی ہدایت کی جس میں وہ کامیاب ہو گئے پھر اسے فراہم کردہ ڈسپوز ایبل لباس پہننے کو دیا جو اس نے بغیر حیل و حجت کے زیب تن کر لیا، پولیس ترجمان کے مطابق وہ انتہائی الجھن میں تھا بظاہر نفسیاتی پریشانی کا شکار تا، پولیس نے ایمبولنس بلا کر قریبی نفسیاتی مرکز میں بھیج دیا، ایمبولنس کی آمد پر شخص نے بھرپور مزاحمت کی اور گشتی ٹیم کو بھی برا بھلا کہا اور مزاحمت کی،پولیس ترجمان کے مطابق مناسب فوجداری کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں جورگ نامی شخص کو ہزاروں افراد ننگا دیکھ چکے ہیں۔