سید جعفرعل شاہ اور علی جیلانی کی جانب سے انتظامیہ جامع مسجد المدینہ دارالسلام کو مبارکباد اظہار
جرمنی کے شہر نورن برگ میں جلسہ عید میلادالنبی ﷺ گزشتہ دنوں منعقد ہوا جسمیں پیر سید جعفر علی شاہ اور پیر صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی نے خصوصی شرکت کی انتظامیہ نے جلسہ میں دور دراز علاقوں سے شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ھماری بڑی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی ھے اس محفل میں سید جعفر علی شاہ نے اپنی خوبصورت آواز میں نعتوں کے گلدستے پیش کیئے ہر آنکھ اشکبار تھی سید علی الاشرفی الجیلانی نے خصوصی خطاب کیا سید جعفر علی شاہ اور سید علی جیلانی نے انتظامیہ حاجی محمد نذیر شہباز احمد عبدالعزیز خان عامر خان اور حاجی عبدالوحید کو شاندار جلسہ عید میلادالنبی منعقد کرنے پر بے انتہا مبارکباد پیش کرتے ھوئے کہا کہ خدا کا بڑا کرم ہے کہ آپ دوستوں کو اپنے حبیب کی محفل منعقد کرنے کے لیئے منتخب کیا خدا آپ کے دلوں میں عشق رسول تا قیامت اجاگر رکھے خدا آپ کو ہر سال ایسی محفلیں منعقد کرنے کی توفیق عطا کرے
0