
۔،۔ اولڈ اوپرا کے پارک میں نامعلوم افراد کے درمیان جھگڑا جس میں چاقو کا بے دریغ استعمال۔ نذر حسین۔،۔
٭گذشتہ رات تقریباََ آدھی رات کودو بجے متعدد افراد میں نامعلوم وجوعات کی بنا پر جھگڑا ہوا جس میں چاقو کا بے دریغ استعمال ہوا اٹھارہ سالہ زخمی جبکہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سٹی/اولڈ اوپرا۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات تقریباََ آدھی رات کودو بجے متعدد افراد میں نامعلوم وجوعات کی بنا پر جھگڑا ہوا جس میں چاقو کا بے دریغ استعمال ہوا اٹھارہ سالہ زخمی جبکہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، عینی شاہدین نے اولڈ اوپرا ہاوس کے ساتھ والے پارک میں چند افراد کے درمیان جھگڑا ہوا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی، رپورٹ کے مطابق ایک شخص نے زمین پر گرے شخص پر چاقو سے وار کئے، جھگڑے می کالی مرچ کی اسپرے کا استعمال بھی کیا گیا تھا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر زمین پر پڑے اٹھارہ سالہ نوجوان کی کمر اور کندھے پر چاقو سے کٹ لگے دیکھے، فوری تلاش کے بعد پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جن کی عمریں سترہ اور انیس سال بتائی گئی ہیں، رپورٹ کے مطابق تھوڑی دیر بعد مرکزی ٹرین اسٹیشن سے پولیس افسران کو مشتبہ ہتھیار،ایک جیبی چاقو ملا جسے پولیس نے ضبط کر لیا،گرفتار ہونے والے لڑکے کی انگلیوں پر بھی چاقو کے کٹ لگے ہوئے تھے جس سے اس کے خلاف شک مزید پختہ ہو گیا، تفتیش جاری ہے۔ سترہ سالہ نوجوان کو کاغذات دیکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

