0

۔،۔ پی ٹی آئی کے حتجاج کے درمیان فوج نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں سیکورٹی کے فرائض سنبھال لئے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ پی ٹی آئی کے حتجاج کے درمیان فوج نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں سیکورٹی کے فرائض سنبھال لئے۔ نذر حسین۔،۔

٭وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد پاک فوج کے یونٹوں نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں سیکورٹی کے فرائض سنبھال لئے ہیں۔پولیس نے پی ٹی آئی کے کاکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی، ڈی چوک کریک ڈاون میں گرفتاریوں کی تعداد تیس سے تجاوز کر گئی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسلام آباد/راولپنڈی۔ وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد پاک فوج کے یونٹوں نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں سیکورٹی کے فرائض سنبھال لئے ہیں۔پولیس نے پی ٹی آئی کے کاکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی، ڈی چوک کریک ڈاون میں گرفتاریوں کی تعداد تیس سے تجاوز کر گئی، سرکاری ذرائع کے مطابق تعیناتی مکمل کر لی گئی ہے، فوج کے دستے اب اسلام آباد اور اطراف کے علاقوں میں تعینات ہیں، ان کی موجودگی میں شہریوں کی حفاظت اور عوامی املاک کی حفاظت کے لئے اہم مکامات پر گشت کرنا شامل ہے ٭خاص طور پر آئندہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ سیکورٹی ترجمان کے مطابق یہ حفاظتی اقدامات جان و مال کے تحفظ اور اس نازک دور میں امن کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جبکہ حکام کو صورتحال پر قابو پانے کے لئے اضافی اقدامات کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ وزیر داخہ کے بیان کے مطابق کسی کو بھی امن میں خلل ڈالنے یا بد امنی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں