0

۔،۔ امریکی شہر بالٹی مور میں جمعّہ کی رات کو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا (چھ) زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ امریکی شہر بالٹی مور میں جمعّہ کی رات کو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا (چھ) زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭بالٹی مور شہر کے شمال میں پولیس افسران نے رات کے 9 بجے فائرنگ کی آواز سنی جائے وقوعہ پر پہنچے تو چوراہے پر تین زخمیوں کو پایا جن کے جسم پر متعدد غیر جان لیوا گولیوں کے زخم تھے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/بالٹی مور۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعّہ کے روز رات کو تقریباََ 9 بجے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ملزم بچ کر نہیں جا سکتا، پولیس رپورٹ کے مطابق بالٹی مور شہر کے شمال میں پولیس افسران نے رات کے 9 بجے فائرنگ کی آواز سنی جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایسٹ کولڈ اسپرنگ لین اور یارک روڈ چوراہے کے قریب تین زخمیوں کو پایا جن کے جسم پر متعدد غیر جان لیوا گولیوں کے زخم تھے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کو قریب ہی مزید تین متاثرین ملے۔ طبی عملے نے تمام زخمیوں کو علاج کے لئے علاقے کی قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا، متاثرین میں ایک 18 سالہ لڑکی۔ دو 22 سالہ نوجوان ایک 26 سالہ مرد اور ایک 17 سالہ نوجوان شامل تھا۔ ترجمان کے مطابق علاقے کے جاسوس فائرنگ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں