۔،۔ نارتھ ویسٹ سٹڈٹ فرینکفرٹ میں چاقو سے حملہ اکتیس سالہ نوجوان زخمی۔ نذر حسین۔،۔
٭جمعہ کی شام نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ شاپنگ سینٹر میں دو افراد کے معمولی تکرار پر زبانی کلامی تلخ کلامی کے بعد جھگڑا۔اکتیس سالہ شخص نے چون سالہ شخص کو دھکا دیا جس سے وہ زمین پر گر گیا۔چون سالہ نے کٹر چاقو نکالا اور اکتیس سالہ کو گردن پر زخمی کر دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شام تقریباََ (ساڑھے دس بجے رات کو) نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ شاپنگ سینٹر میں دو افراد کے معمولی تکرار پر زبانی کلامی تلخ کلامی کے بعد جھگڑا۔اکتیس سالہ شخص نے چون سالہ شخص کو دھکا دیا جس سے وہ زمین پر گر گیا، اسی دوران چون سالہ شخص نے (کٹر چاقو) نکالا اور اکتیس سالہ نوجوان کے گلے پر وار کر کے اسے زخمی کر دیا، نامعلوم عینی شاہدین نے فوری طور پر مقامی سیکورٹی سروس کو جھگڑے کی اطلاع دی۔پولیس کے آنے تک چاقو بردار شخص کو پولیس کے حوالہ کر دیا گیا، بریتھ الکوحول ٹیسٹ سے پتہ چلا کے دونوں شخص نشے میں تھے، زخمی شخص بے گھر تھا جبکہ دوسرے شخص کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔