۔،۔ گذشتہ شام نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ میں آئی فون(ہیڈ فون) کی نجی خریداری پر جھگڑا۔ نذر حسین۔،۔
٭دونوں پارٹیوں کی ملاقات نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ (لائمس کورسو) پر خریدا ہوا آئی فون(ہیڈ فون) واپس کرنے کے لئے ہوئی ہیڈ فون واپس کرنے کے بعد جھگڑا پندرہ سالہ نوجوان زخمی اور مجرم گرفتار ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شاپنگ سینٹر نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ میں پیش آیا، پندرہ سالہ لڑکے نے خریدا ہوا آئی فون(ہیڈ فون) واپس کرنے کے لئے اس جگہ کو مناسب سمجھتے ہوئے ملاقات کی، ہفڈ فون واپس کرنے کے بعد پندرہ سالہ نوجوان اگلی گلی میں پہنچا تو اچانک ہیڈ فون بیچنے والے نے بچے کو مارنا شروع کر دیا اسی دوران اچانک ایک اور شخص جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، پھر دونوں افراد نے پندرہ سالہ لڑکے کو مارا پیٹا اور اس کے پرس سے چند سو یورو اور موبائل فون چھین کر اپنے سیل فون سے متاثرہ معذور لڑکے کے کارڈ کی تصویر بنائی اور نا معلوم سمت فرار ہو گئے۔ پولیس کی گشتی ٹیم نے کچھ ہی دیر بعد دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، تلاشی لینے پر اٹھائیس سالہ نوجوان کے پاس سے مسروقہ سامان اور چاقو برآمد کر لیا، اٹھائیس اور تیس سال کی عمر کے دونوں ملزمان کو اب ڈکیتی کے شبہ میں جواب دینا ہو گا۔