۔،۔ اگست میں خاندانی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا تھا،مزید مشتبہ افراد پکڑے گئے۔ نذر حسین۔،۔
٭اگست کے مہینہ میں (فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے وسط میں ایک شخص کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا، مزید مشتبہ افراد کی گرفتاری جو قتل میں ملوث تھے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔خاندانی دشمنی کی بنا پر فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے وسط میں ایک ستائیس سالہ شخص کو مسافروں کے سامنے سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، قاتل کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا تھا، پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز بادن ورٹمبرگ سے چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، چاروں افراد کی عمریں (اکیس سے اڑتیس سال) کے درمیان بتائی جا رہی ہیں، پولیس کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مختلف طریقہ کار سے مجرم کی مدد کی، پبلک پراسیکیوٹر ان پر قتل میں ملوث ہونے، قتل میں مدد کرنے اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے اور جرم کرنے کی سازش کا الزام لگاتا ہے، فرینکفرٹ پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق (چار سُو سے زائد) تفتیش کاروں نے بادن ورٹمبرگ میں گذشتہ دن (تیرہ) چھاپے مارے جبکہ چار گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ واضح رہے اگست کے مہینہ میں ایک (چون سالہ) شخص نے فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے سامنے (ستائیس سالہ) نوجوان کے سر میں گولی ماری، مقتول کے گرنے پر ایک بار پھر سر میں گولی داغی اور ریوالور پھینک کر بھاگنے کی کوشش کی تھوڑی ہی دیر میں ریلوے اسٹیشن کی گشتی پولیس نے اسے فرار ہونے سے پہلے گرفتار کر لیا، پورا واقعہ نگرانی والے کیمروں میں محفوظ تھی، رپورٹ کے مطابق مرنے والے نے (2016 میں یعنی آٹھ سال) قبل ترکی کے شہر انطالیہ میں ایک نوجوان کو قتل کیا تھا، اپنی موت سے بھاگ کر جرمنی فرار ہو گیا تھا، ترکی میں قتل ہونے والے نوجوان کے چچا نے (آٹھ سال) بعد اپنے بھتیجے کے قتل کا بدلہ جرمنی میں لیا۔