۔،۔ سابقہ ترکی قونصلیٹ جنرل کی بلڈنگ پر قبضہ۔ نذر حسین۔،۔
٭آج بروز ہفتہ تقریباََ ساڑھے دس بجے (سولہ) ایکٹیویسٹن کارکنوں نے سابقہ ترکی قونصلیٹ جنرل کی بلڈنگ پر قبضہ کر لیا جبکہ یہ بلڈنگ فی الحال خالی پڑی ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بوکن ہائیم۔ پولیس رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق آج بروز ہفتہ تقریباََ ساڑھے دس بجے (سولہ) ایکٹیویسٹن کارکنوں نے سابقہ ترکی قونصلیٹ جنرل کی بلڈنگ پر قبضہ کر لیا جبکہ یہ بلڈنگ فی الحال خالی پڑی ہے، بتایا گیا ہے کہ بلڈنگ کی تزئین و آرائش کی جار ہی ہے، سولہ افراد عمارت کی چھت پر گئے اور بینر لگانے شروع کر دیئے، اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر اسپیشل فورسز سمیت ایک بڑی نفری کے ساتھ پہنچ گئی، قابضین سے رابطہ کی متعدد کوششیں ناکام ہو گئیں، کارکنوں نے پولیس کی جانب سے عمارت کی چھت چھوڑنے کی پیشکش کا کوئی جواب نہیں دیا، جبکہ کارکنوں نے بلڈنگ کی حفاظتی جال کو نقصان پہنچایا، بلڈنگ کی تزئین و آرائش کے کچھ حصوں کو توڑنا شروع کیا تو پولیس کی عمارت کی چھت سے پیچھے ہٹ گئی اور حفاظتی وجوعات کی بنا پر چھت پر اپنی کاروائیاں روک دیں، قونصلیٹ جنرل کے متوازی تیس افراد فٹ پاتھ پر میٹنگ کے لئے اکٹھے ہوئے تھے جب پولیس انہیں گلی کی دوسری طرف لے کر گئی تو وہاں تعینات آفیسرز پز جسمانی حملے کئے گئے جس کی وجہ سے چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے اپنی کاغذی کاروائی کے بعد انہیں رہا کر دیا۔