۔،۔ جعلی پولیس افسران نے جمعہ کی سہ پہر کو 83 سالہ شخص سے اعلی معیار کے زیورات چرا لئے۔ نذر حسین۔،۔
٭جعلی پولیس افسران نے تریاسی سالہ شخص کو بتایا کہ چور گرفتار کیا گیا ہے جس کے پاس تمہارا ایدریس تھا ہم سول لباس میں پولیس افسر بھیج رہے ہیں ان سے تعاون کرو٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/روڈل ہائیم۔ فنکاروں نے گذشتہ جمعہ کے دن جعلی پولیس افسر بن کر (تریاسی سالہ) شخص سے اعلی معیار کے زیورات چرا لئے، پولیس رپورٹ کے مطابق (فنکار مجرموں) نے ابتدائی طور پر اس شخص کو دوپہر دو بجے فون کیا اور بتایا کہ ہم نے چوروں کے گروہ کو گرفتار کیا ہے ان کے پاس ایک کاغذ تھا جس پر تمہارا نام اور پتہ درج ہے، تماری قیمتی اشیاء زیورات وغیرہ کی حفاظت کے لئے سول کپڑوں میں دو پولیس اہلکار تمہارے پاس بھیج رہے ہیں ان کے ساتھ تعاون کریں، یہ اشخاص شام چار بجے وہاں پھے، معمر شخص نے ان کے ہاتھ میں پانچ عدد نقدی کے زیورات حوالے کر دیئے، نامعلوم شخص کے جانے کے بعد زخمی فریق نے پہلے ایک رشتہ دار کو فون پر اطلاع دی اور پولیس کو بھی فون کیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں اور گواہوں کی تلاش میں ہے کہ اگر کسی نے بلڈنگ میں نامعلوم افراد کو دیکھا ہو تو بتا سکیں۔