۔،۔ قابض اسرائیلی فوج کی فلسطین میں پر تشدد کاوائیاں 5 فلسطینی شہید 62 زخمی۔ نذر حسین۔،۔
٭صیہونی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جینن میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ کر کے 5 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا جبکہ 62 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسرائیل/فلسطین/بیت المقدس۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض اسرائیلی فوج (صیہونی فورسز) نے مغربی کنارے کے شہر جینن میں پناہ گزین کیمپ پر صبح سویرے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں 5 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا جبکہ 62 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا، رپورٹ کے مطابق صیہونی فورسز نے فلسطین میں پر تشدد اور سفاک کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں،واضح رہے اسرائیلی فوج نے چھاپا مار کاروائی میں اپاچی ہیلی کاپٹر سے نہتے فلسطینیوں پر بمباری بھی کی۔