۔،۔تیونس میں ٹرین حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ 34 افراد زخمی ہو گئے۔نذر حسین۔،۔
٭بدھ کے روز مشرقی تیونس آدھی رات تقریباََ مسافر ٹرین پٹڑی سے اترنے اور الٹ جانے سے دو افرادہلاک اور 34 زخمی ہو گئے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/تیونس/گابز۔ سرکاری ملکیت والی ریل کمپنی کے مطابق بدھ کے روز مشرقی تیونس میں آدھی رات گئے مسافر ٹرین پٹڑی سے اترنے اور الٹ جانے سے دو افراد ہلاک جبکہ 34 زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ رات کو گیارہ بجے کے فوراََ بعد اس وقت پیش آیا جب تیونس اور جنوبی شہر گابز کے درمیان چالنے والی ٹرین دارالحکومت سے تقریباََ150 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع قصبے مسکین کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔این این سی ایف ٹی۔ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ڈرائیور اور ایک مسافر ہلاک ہوا ہے جبکہ 34 دیگر مسافر زخمی ہو گئے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ حادثہ کے حالات اور وجوعات کو واضح کرنے اور ذمہ دار کون تھا،اس کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔