0

۔،۔علامہ محمد اشرف قادری دینی بھائیوں اور دینی بہنوں کے مشکور ہیں (تشکر۔تشکر۔تشکر۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔علامہ محمد اشرف قادری دینی بھائیوں اور دینی بہنوں کے مشکور ہیں (تشکر۔تشکر۔تشکر۔ نذر حسین۔،۔

٭تمام دینی بھائیوں اور دینی بہنوں کی دُعاوں کے صدقہ سے علامہ محمد اشرف قادری صحت یابی کی طرف گامزن ہیں اس میسج میں وہ تمام دوست و احباب کا شکریہ ادا کر رہے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/میونخ۔ گذشتہ دنوں علامہ محمد اشرف قادری پر اللہ کریم ک طرف سے آزمائشوں کا سلسلہ چل نکلا تھا جس کی وجہ سے وہ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پڑے رہے لیکن اللہ کریم کی بھیجی ہوئی آزمائش میں بھی صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا شکر بجا لاتے رہے اس دوران میونخ کی جانی پہچانی شخصیت خوشحال خان ان کے ساتھ قدم قدم ہر لمحہ سہارا بنے رہے اور نہ صرف جرمنی بلکہ پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں سے علامہ محمد اشرف قادری کی صحت یابی کے لئے دعاوُں کی اپیل کرتے رہے، اللہ کریم کی مہربانی،دینی بھائیوں اور دینی بہنوں کی دُعاوں اور پیارے نبی اکرم حضرت محمد ﷺ پر لاکھوں درود کے صدقہ صحت یابی کی طرف گامزن ہیں گذشتہ دنوں سلیمان خان نے ان کی عیادت کی جس پر انہوں نے تمام دینی بھائیوں اور دینی بہنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ویڈیو میسج ریکارڈ کر کے نشر کرنے کی کوشش کی ہے ٭ تشکر۔ تشکر۔ تشکر٭ دُعا ہے کہ علامہ محمد اشرف قادری جلد سے جلد اپنے پاوں پر کھڑے ہوں اور ہمیشہ کی طرح امامت کے قابل ہو جائیں (آمین ثم آمین)۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں