۔،۔ سعودی حکام نے الحدیدہ زمینی سرحدی گزرگاہ پر پنیر کے ڈبوں میں چھپائی گئی کیپٹاگون کی گولیاں برآمد کر لیں۔ نذر حسین۔،۔
٭سعودی زکواۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے مطابق ملزمان نے منشیات کو ڈبوں میں جن میں تھائیم سے ڈھکا پنیر تھا گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کی جس کو ناکام بنا دیا گیا جبکہ دو ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/الحدیدہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی کسٹم حکام نے الحدیدہ زمینی سرحدی گزرگاہ کے ذریعہ مملکت سعودی عرب میں 130,635 کیپٹاگون گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کو تاکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا۔ ملزمان نے بڑی ہوشیاری سے تھائیم سے ڈھکے پنیر کے ڈبوں میں منشیات چھپا رکھی تھیں، سعودی حکام کے مطابق منشیات شام اور لبنان کے راستے پھلوں اور سبزیوں جیسے کارگو میں منتقل کی جاتی ہیں یہ منشیات زیادہ تر شام اور لبنان میں تیار کیا جاتا ہے۔