0

۔،۔ اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی)نے سویڈن کے خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی)نے سویڈن کے خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نذر حسین۔،۔

٭ اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں سویڈن کی خصوصی ایلچی کی حیثیت ختم کرنے کی سفارش کی گئی تھی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/جدہ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی)نے سویڈن کے خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں سویڈن کی خصوصی ایلچی کی حیثیت ختم کرنے کی سفارش کی گئی تھی، اس حوالہ سے اسلامی تعاون کی تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے سویڈن کی حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے کہ ان کے خصوصی ایلچی کی حیثیت ختم کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے بعض رکن ممالک کی جانب سے اسلامی مقدسات پر بار بار حملوں کے خلاف احتجاج کا خیر مقدم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں