۔،۔ ایران میں خاتون سے زیادتی پر 5 مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭گذشتہ سال مئی میں پا نچوں افراد نے خاتون کو اغواکیا پھر اس کے ساتھ زیادتی کی جبکہ چار دن بعد ہی ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا تھا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایران/تہران۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ سال گرفتار ہونے والے پانچوں مجرموں کو خاتون کے ساتھ زیادتی کی بنا پر شمال مغربی شہر میں پھانسی دے دی گئی، رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال مئی میں پا نچوں افراد نے خاتون کو اغواکیا پھر اس کے ساتھ زیادتی کی جبکہ چار دن بعد ہی ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا تھا کیونکہ ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی پولیس کے پاس موجود تھا اسی وجہ سے پولیس کو مجرموں کو تلاش کرنے میں دیر نہیں لگی اور چار دن کے اندر اندر مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔۔،۔ ایران میں خاتون سے زیادتی پر 5 مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔