0

۔،۔ اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فاشسٹ حکومترفلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کرتی ہے۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فاشسٹ حکومترفلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کرتی ہے۔نذر حسین۔،۔

٭اسرائیلی قانون ساز اوفر کاسیف نے ٭خوفناک حملوں ٭کا الزام فلسطینیوں کے خلاف قتل عام قرار دے دیا۔اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کی زمینوں پر ناجائز طور پر اپنا قبضہ جاری رکھے ہوئے ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/غزہ/فلسطین/اسرائیل/تل ابیب۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی رکن پارلیمنٹ اوفر کاسیف نے نیتن یاہو حکومت کو فاشسٹ قرار دے دیا ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فاشسٹ حکومت فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کرتی ہے جبکہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کی نسل کشی پر کام کر رہی ہے، عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ۔بن یامین۔ حکومت کو فلسطینی حملوں سے خبر دار کیا تھا میں نے یہاں تک کہا تھا کہ فلسطینی سر زیمن پر غیر قانونی قبضے کے نتیجے میں حملوں کا خدشہ ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے فلسطینیوں سے ناروا سلوک نہ بدلا تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے، وہ معصوم شہریوں کے خلاف حملوں اور جارحیت کی مخالفت کرتے ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کو اسرائیلی شہریوں کی جانوں کی بھی پرواہ نہیں،نیتن یاہو اگر دیکھتا ہے تو صرف اپنا مفاد۔ اوفر کاسیف کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے فلسطینیوں کے ساتھ اپنا سلوک تبدیل نہیں کیا تو صورتحال بھڑک اُٹھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں