0

۔،۔ اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی بند کی جائے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کا برکس اجلاس سے خطاب۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی بند کی جائے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کا برکس اجلاس سے خطاب۔ نذر حسین۔،۔

٭منگل کے روز برکس گروپ کے ورچول سربراہ اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی بند کی جائے۔سعودی عرب 1967 کی سرحدوں کے ساتھ فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے ایک سنجیدہ اور جامع (امن عمل) کے آغاز کا مطالبہ کرتا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/غزہ/فلسطین/اسرائیل/جنوبی افریقہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کے روز برکس گروپ کے ورچوئل سربراہ اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی بند کی جائے۔سعودی عرب 1967 کی سرحدوں کے ساتھ فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے ایک سنجیدہ اور جامع (امن عمل) کے آغاز کا مطالبہ کرتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کانفرنس اس وقت ہو رہی ہے جب غزہ بہت مشکل میں ہے وہاں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے ہم ایک بار پھر اسرائیلی حملوں کو پوری قوت سے مسترد کرتے ہیں۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے غزہ پٹی کے لئے فوری طور پرامدادی سامان بھیجنے کا مطالبہ کرسے ہوئے اس امر پر زور دیا ہے کہ تمام وہ ممالک جو اسرائیل کو اسلحہ سپلائی کر رہے ہیں فوراََ اسلحہ برآمد کرنا بند کر دیں۔ غزہ میں بے قصور نہتے انسانوں،شہریوں بچوں،عبادت گھروں، اسپتالوں، اسکولوں پر ہحشیانہ جرائم ہو رہے ہیں، غزہ میں بد ترین انسانی حالات کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لئے اجتماہی کوششیں کرنی ہوں گییں۔ برکس ورچول سربراہ کانفرنس میں ٭سعودی عرب٭متحدہ عرب امارات٭چین٭مصر٭روس٭برازیل٭انڈیا٭جنوبی افریقہ٭ارجنٹائن٭ ایتھوپیا٭اور ایران شریک ہیں علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتھو نیو گوتریس بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں