0

۔،۔ صیہونی افواج نے یوروشلم کی مسجد اقصی میں مسلمان نمازیوں کو مسلسل چھٹے جمعّہ کو بھی نماز سے روک دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ صیہونی افواج نے یوروشلم کی مسجد اقصی میں مسلمان نمازیوں کو مسلسل چھٹے جمعّہ کو بھی نماز سے روک دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭مسجد اقصی میں نماز ادا کرنے سے روکنے پر سینکڑوں فلسطینیوں کو اس بات پر مجبور کر دیا گیا کہ وہ چھٹے جمعّہ کی نماز بھی سڑکوں پر ادا کریں۔ مسجد اقصی میں مسلسل چھٹے جمعہ سے نماز جمعّہ ادا نہیں کی گئی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسرائیل/فلسطین/مسجد اقصی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکام نے مسلسل چھٹے ہفتے فلسطینیوں پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے مقبوضہ مشرقی یوروشلم میں مسجد اقصی میں نماز جمعّہ کے لئے داخلے پر پابندی عائد کر دی ٭ مسجد اقصی میں مسلسل چھٹے جمعہ سے نماز جمعّہ ادا نہیں کی گئی٭ مسجد کو خالی چھوڑ دیا گیا۔ یورو شلم میں محکمہ اوقاف کے ایک اہلکار کے مطابق مسجد اقصی کے قریب تقریباََ (چار ہزار) کے قریب فلسطینی جمع ہوئے جن میں زیادہ تر بزرگ تھے نماز جمعّہ ادا کرنے کے لئے مسجد تک پہنچ۔ تھے جو معمول کے مطابق (پچاس ہزار) ہوتے تھے۔ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مزید کہا کہ سڑکوں پر اسرائیل کے سخت کنٹرول کی وجہ سے مسجد خالی دکھائی دی گئی عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مشرقی یوروشلم میں خاص طور پر پرانے شہر اور مسجد کی طرف جانے والے داخلی راستوں پر بھاری نفری تعینات کی ہوئی تھی۔ اسرائیلی فریق نے مسجد اقصی میں مسلمانوں کی نماز ادائیگی پر پابندی کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں