0

۔،۔ تھائی لینڈ میں شادی کی تقریب خون کی ہولی میں تبدیل۔دولہا نے دلہن اور مہمانوں کو گولیوں کا نشانہ بنا دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ تھائی لینڈ میں شادی کی تقریب خون کی ہولی میں تبدیل۔دولہا نے دلہن اور مہمانوں کو گولیوں کا نشانہ بنا دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭تھائی دلہن کو یہ معلوم تھا کہ اس کا ہونے والا دولہا ہی عین شادی کی خوشی والے دن اسے موت کے گھاٹ اتار دے گا جبکہ نشے میں دھت دولہا نے نہ صرف دلہن بلکہ پانچ مہمانوں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مشرقی تھائی لینڈ/وانگ نم کھیو۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ افسوسناک واقع گذشتہ ہفتہ کی رات تقریباََ 23:25 بجے مشرقی تھائی لینڈ کے علاقے وانگ نم کھیو کے ایک گھر میں پیش آیا جہاں پر رپورٹ کے مطابق (انتیس) سالہ چترونگ سوکسوک اور (چوالیس) سالہ کتچا پچو نتھوک کی شادی ہو رہی تھی، عینی شواہد کے مطابق تقریب کے دوران مہمانوں اور رشتہ داروں نے دیکھا کہ(انتیس) سالہ چترونگ سوکسوک سابقہ فوجی(نشہ کی حالت میں) اپنی دلہن کے ساتھ کسی بات پر اونچی آواز میں تکرار کر رہا ہے،اسی دوران غصّے کے عالم میں دولہا شادی کے پنڈال سے نکل کر اپنی گاڑی کی طرف جاتا ہے اور واپسی پر اس کے ہاتھ میں (9 ایم ایم کا پستول) دیکھا گیا اچانک اس نے دلہن پر گولی چلا دی جس پر وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی اسی دوران چترونگ سوکسوک نے لڑکی کی(باسٹھ) سالہ ماں اس کی اڑتیس سالہ بہن کورنیکا کو بھی ہلاک کر ڈالا۔ فائرنگ کے دوران کچھ گولیاں مہمانوں کو بھی لگیں جس سے ایک (پچاس) سالہ شخص ہلاک اور (اٹھائیس) سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔یہ سب کچھ کرنے کے بعدسابقہ فوجی سالہ چترونگ سوکسوک نے خود کشی کر لی۔ پولیس ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جائے وقوعہ سے (گیارہ) گولیوں کے خول برآمد ہوئے ہیں جبکہ ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر گھاس اور خون کے تالاب پر کئی لاشیں تھیلوں میں لپٹی پڑی تھیں۔ واضح رہے تھائی لینڈ میں اسلحہ کا تشدد بڑے پیمانے پر ہے،جہاں پر اسلحہ قانونی اور غیر قانونی طور پر با آسانی دستیاب ہیں تاہم متعدد متاثرین کے ساتھ بندوق سے حملے شاذو نادر ہی ہوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق (انتیس) سالہ چترونگ سوکسوک سابقہ فوجی کے پاس اسلحہ کا لائسنس تھا۔چترونگ سوکسوک ایک کامیاب پیرا ایتھلیٹ تھا، مقامی میڈیا کے مطابق وہ سرحدی گشت پر تھائی فوج کا سپاہی تھا جو ایک حادثے میں ٹرین کے نیچے گرنے سے اپنی دائیں ٹانگ سے محروم ہو گیا تھا گذشتہ سال 2022 میں اس نے آسیان پیرا گیمز میں تیراکی میں دو چاندی کے تمغے جیتے تھے۔شواہد کے مطابق وہ شرابی تو تھا ہی لیکن ایک غیرت مند شخص بھی تھا۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں