۔،۔ بیت الحم،اس سال پہاڑی شہر کی گلیاں اور پلازے سردیوں کی خشک دھوپ میں زیادہ تر خالی اور سنسان نظر آ رہے ہیں۔ نذر حسین
٭کرسمس سے پہلے آمد کے سیزن کا افتتاح کرنے کے لئے چرچ کے رہنماء بیت الحم میں جمع ہوتے ہیں جہاں عموماََ سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کھنچی چلی آتی ہے جبکہ اس سال پہاڑی شہر کی گلیاں اور پلازے سردیوں کی خشک دھوپ میں زیادہ تر خالی اور سنسان نظر آ رہے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فلسطین/اسرائیل۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہر سال دسمبر کے بتدائی دنوں میں کرسمس سے پہلے آمد کے سیزن کا افتتاح کرنے کے لئے چرچ کے رہنماء بیت الحم میں جمع ہوتے ہیں جہاں عموماََ سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کھنچی چلی آتی ہے جبکہ اس سال پہاڑی شہر کی گلیاں اور پلازے سردیوں کی خشک دھوپ میں زیادہ تر خالی اور سنسان نظر آ رہے ہیں، فرانسسکن کے ایک سینئر فریئر فادر ابراہیم فالٹاس نے(چرچ آف دی نیٹی وٹی) کے سامنے غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ۔ ہم نے بیت المقدس کو ایسا کبھی نہیں دیکھا حتی کہ کوویڈ کے زمانے میں بھی نہیں۔ اس سال بیت الحم میں کوئی کرسمس ٹری نہیں ہو گا کیونکہ غزہ جنگ میں ہزاروں ہلاکتوں کے سائے میں (حضرت عیسی) کی پیدائش کے روائیتی مقام پر ٭دھوم دھام اور بہت زیادہ روشنیوں کے بغیر تقریبات کا انعقاد ہونا ہے، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ قصبہ خالی ہے۔ اُداس ہے۔آج کا دن ایک خوشی کا دن ہونا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٭فلسطینی٭ اس جنگ میں شہید ہونے والے کئی بچوں، خواتین، بزرگوں اور لوگوں کے صدمے میں تھے۔ یزہ کے حکام نے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد پندہ ہزار سے زیادہ بتائی ہے جبکہ اسرائیلی حکام کے مطابق حماس کے ابتدائی حملے میں (بارہ سو) افراد اور غزہ کی لڑائی میں (ستر) سے زائد فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔