0

۔،۔ افغانستان کے بعد میانمار افیون پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ افغانستان کے بعد میانمار افیون پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔نذر حسین۔،۔

٭طالبان حکومت کے تجارت پر کریک ڈاون کے بعد٭میانمار امسال 2023) میں افیون پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بنکاک/افغانستان/میانمار۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اور عالمی خبر رساں ادارے ٭اے ایف پی) کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کی حالیہ رپورٹ کے مطابق میانمار نے امسال 2023 میں اندازاََ 1,080 میٹرک ٹن افیون کی پیداوار کر کے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ جو کہ افغانستان میں مبینہ طور پر 330 ٹن کی پیداوار سے کہیں زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال حکمران طالبان کی جانب سے منشیات پر پابندی کے بعد افغانستان میں پوست کی کاشت میں تقریباََ 95 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ دریں اثنا میانمار میں کاشتکاری میں توسیع ہوئی، جہاں وحشیانہ خانہ جنگی نے اسے آمدنی کا ایک منافع بخش ذریعہ بنا دیا۔ افیون کی معیشت میں ہیروئن کی پیداوار اور اسمگلنگ سب سے زیادہ منافع بخش سرگرمی ہے، اندازاََ اس سال میانمار سے 154 ٹن تک ہیوہئن برآمد کی گئی جس کی مالیت۔ $2.2bn بلین ڈالر ہے۔ وہ خطہ جہاں میانمار، تھائی لینڈ اور لاوس کی سرحدیں ملتی ہیں، نام نہاد گولڈن ٹرائنگل۔ تاریخی طور پر افیون اور ہیروئن کی پیداوار کا ایک بڑا ذریعہ ہے، دنیا بھر میں فروخت ہونے والی زیادہ تر ہیروئن کا ذریعہ میانمار اور افغانستان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں