0

۔،۔ جرمنی اور ہالینڈ میں یہودیوں کے خلاف دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں (چار 4) ارکان گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی اور ہالینڈ میں یہودیوں کے خلاف دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں (چار 4) ارکان گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭جرمنی کے وفاقی پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ کہ جمعرات کے دن جرمنی کے شہر برلن اور ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم سے (چار 4) کو مبینہ طور پر گرفتار کیا گیا جن کا حماس کے دہشت گرد سیل سے تعلق ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن/ہالینڈ/روٹرڈیم۔ جرمنی کے وفاقی پبلک پراسیکیوٹر کے بیان کے مطابق جرمنی کے وفاقی پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ کہ جمعرات کے دن جرمنی کے شہر برلن اور ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم سے (چار 4) کو مبینہ طور پر گرفتار کیا گیا جن کا حماس کے دہشت گرد سیل سے تعلق ہے، پولیس ترجمان کے مطابق حماس کے چار ممبران کو اس شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے کہ وہ یورپ میں یہودی اداروں پر حملے کرنا چاہتے تھے، جاری کردہ بیان کے مطابق زیر حراست تین ممبران کو برلن سے حراست میں لیا گیا ہے جبکہ چوتھے ممبر کو نیدر لینڈ روٹرڈیم سے گرفتار کیا گیا ہے جس کے پاس ڈچ شہریت ہے جبکہ لبنان،اور مصر میں پیدا ہونے والے افراد کو برلن سے گرفتار کیا گیا ہے۔ عبد الحمید الاحد اور ابراہیم کا تعلق لبنان سے ہے جبکہ محمد کا تعلق مصر سے ہے جنہیں برلن سے گرفتار کیا گیا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چاروں مشتبہ افراد حماس کے دیرینہ اراکین ہیں اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ کی فوجی شاخ کی قیادت سے قریبی تعلق رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں