0

۔،۔ فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے پر ایک (اڑتیس) سالہ شخص نے ڈرون چرا لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے پر ایک (اڑتیس) سالہ شخص نے ڈرون چرا لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ صبح (آٹھ) بجے ایک (چون سالہ) مسافر نے اپنے جوتے باندھنے کے لئے سیاہ بیگ ردی کی ٹوکری پر رکھا،بیگ وہیں چھوڑ کر پرواز کے لئے چیک پوائنٹ(کاونٹر) پر پہنچ گیا، وہ اپنا بیگ پاس نہ پا کر پولیس کے پاس پہنچ گیا پولیس نے ہوائی اڈے پر نصب کئے گئے کیمروں کی مدد سے چور کو فوراََ ہتھکڑیاں پہنا دیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایئر پورٹ۔پولیس رپورٹ کے مطابق فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے پر ٭ صبح (آٹھ) بجے ایک (چون سالہ) مسافر نے اپنے جوتے باندھنے کے لئے سیاہ بیگ ردی کی ٹوکری پر رکھا،بیگ وہیں چھوڑ کر پرواز کے لئے چیک پوائنٹ(کاونٹر) پر پہنچ گیا، وہ اپنا بیگ پاس نہ پا کر پولیس کے پاس پہنچ گیا پولیس نے ہوائی اڈے پر نصب کئے گئے کیمروں کی مدد سے چور کو فوراََ ہتھکڑیاں پہنا دیں ٭پولیس کے مطابق ویڈیو کیمرے میں پولیس نے (اڑتیس سالہ) شخص کو بیگ اتھائے علاقائی ٹرین اسٹیشن کی طرف جاتے ہوئے دیکھا، سول تفتیش کاروں نے فوری طور پر اس کا پیچھا کیا اور پلیٹ فارم نمبر ایم پر اس شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے چوری کا سامان محفوظ کر لیا جس کی مالیت تقریباََ (ڈیڑھ ہزار) یورو بتائی گئی تھی، اس کے بعد اڑتیس سالہ شخص کو مزید کاروائی کے لئے پولیس اسٹیشن لے گئی۔ مسافر کو یلائٹ کی روانگی سے کچھ دیر پہلے ڈرون واپس کر دیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں