۔،۔ جرمنی کے شہر بریمن میں اسرائیلی جارحیت، ظلم و ستم اور غزہ پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف احتجاجی ریلی۔ مطیع اللہ۔،۔
٭احتجاجی ریلی میں فلسطینی۔ترکی۔پاکستانی اور جرمن شہریوں نے بھر پور شرکت کی۔ ملک ملک، شہر شہر فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ میں جاری ہلاکتیں روکنے کے لئے فوراََجنگ بندی کا مطالبہ دن بدن زور پکڑتا جا رہا ہے۔ مغربی ممالک کے باشندے،امن پسند شہری اپنی حکومتوں اور پالیسی سازوں کو متوجہ کرنے کی کوشش میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بریمن/برلن۔ مطیع اللہ جان کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر بریمن میں اسرائیلی جارحیت، ظلم و ستم اور غزہ پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی۔٭احتجاجی ریلی میں فلسطینی۔ترکی۔پاکستانی اور جرمن شہریوں نے بھر پور شرکت کی۔ ملک ملک، شہر شہر فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ میں جاری ہلاکتیں روکنے کے لئے فوراََجنگ بندی کا مطالبہ دن بدن زور پکڑتا جا رہا ہے۔ مغربی ممالک کے باشندے،امن پسند شہری اپنی حکومتوں اور پالیسی سازوں کو متوجہ کرنے کی کوشش میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں ٭ اس ریلی کے موقع پر پولیس و سیکورٹی اداروں کی بڑی تعداد نے ریلی میں امن و امان بحال رکھا، ریلی بریمن کے مرکزی ریلوے اسٹیشن سے نکالی گئی جبکہ شہر کی مختلف شاہراوں سے ہوتی ہوئی صوبائی اسمبلی کی بلڈنگ پر اپنے اختتام کو پہنچی۔ پاکستانی کمیونٹی کے صدر فاروق بیگ،تحریک کشمیر یورپ کے صدر منیر حسینفلسطینی تنظیم کے صدر سمیر ارسلان، مصر کے محمد سلیم طلباء و طالبات اور دیگر مقررین نے فلسطینیوں پر ہونے والی جارحیت کے خلاف اپنی آواز اُٹھائی اور بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو غزہ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔غزہ کی پٹی۔فلسطین کی سرزمین ہے۔مقبوضہ مغربی کنارا مستقبل کی فلسطینی ریاستی حصہ ہے اور رہے گا۔وم اس بات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔اسرائیلی بین الاقوامی جارحیت کا مرتکب ہوا ہے اس نے ابھی تک تقریباََ (تئیس ہزار) فلسطینیوں کو شہید کیا ہے جس میں زیادہ تر خواتین اور شیر خوار بچے شامل ہیں۔اسرائیل کو اس کا جواب دینا ہو گا۔ واضح رہے جرمن گورنمنٹ نے فلسطینی ریلیوں پر مختلف پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں اس کے باوجود فلسطین کے حق میں جرمنی کے ہر شہر میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔