۔،۔ مغربی کینیڈا میں شدید سردی کی لہر،ہوائی سفر میں تاخیر،ٹریفک کا سلسلہ متاثر ٹمپریچر (مائنس پینتالیس -)۔ نذر حسین۔،۔
٭دسمبر میں غیر معمولی گرم موسم جبکہ جنوری میں گذشتہ جمعّہ کے روز ایک ٹھنڈی دوپہر کو کیلگری کے مرکز میں واقع پیس برج سے دریائے بوکو بھی منجمند ہو گیا جبکہ کئی علاقوں میں درجہ حرارت مائنس سینتیس سے چالیس کی حدود میں رہا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کیلگری/وینکوور/اوٹاوا/ایڈمنٹن/البررٹا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے صوبے البرٹا میں ریکارڈ توڑ سردی نے مقامی شہریوں کو حیران و پریشان کر دیا، ان کے مطابق سردی کا (پچاس سالہ) ریکارڈ ٹوٹ گیا، رپورٹ کے مطابق البرٹا میں شدید سردی کے سبب درجہ حرارت منفی (پینتالیس) تک گر گیا جبکہ منفی ہواوں کے ساتھ منفی (تریپن) ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق اچانک شدید سردی کے سبب منفی درجہ حرارت ہونے کی وجہ سے تقریباََ (دس ہزار) گاڑیوں نے مدد کے لئے کالز کیں جبکہ سینکڑوں پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ وینکوور کے اسٹریٹ آپریشنز کے مینیجر کے ایک بیان میں کہا گیا کہ عملہ جمعرات کی برف باری سے پہلے بڑے راستوں پر نمک کا چھڑکاوُ کر رہے ہیں لیکن اچانک درجہ حرارت میں تیزی سے کمی کی تلافی نہیں کر سکے۔ البرٹا ہیلتھ سروسز کے مطابق درجہ حرارت منجمند ہونے کی وجہ سے (ایئر ہینڈلنگ سسٹم کا مسئلہ) پیدا ہونے پر رائل الیگذینڈر اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ہیٹنگ میں خلل پڑ گیا تھا، جس کی وجہ سے مریضوں کو کچھ وقت کے لئے دوسرے اسپتالوں میں منتقل کرنا پڑا۔
٭ گذشتہ سال روس میں درجہ حرارت مائنس اکہتر تک گر گیا تھا٭