0

۔،۔ مشہور و معروف ہالی ووڈ اداکار(آرنلڈ شوارس نیگر،باڈی بلڈر) کومیونخ کے ہوائی اڈے پر حراست میں لے لیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ مشہور و معروف ہالی ووڈ اداکار(آرنلڈ شوارس نیگر،باڈی بلڈر) کومیونخ کے ہوائی اڈے پر حراست میں لے لیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭کیلیفورنیا کے سابق گورنر اور دنیا کے مشہور و معروف فلم اسٹار (آرنلڈ شوارس نیگر) کو دو گھنٹے سے زیادہ حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔(آرنلڈ شوارس نیگر) نے جرمنی پہنچنے پر ایک مہنگی لگثری گھڑی کسٹم کے لئے ڈیکلیئر نہیں کی تھی جس کی قیمت تقریباََ(چھبیس ہزار یورو) سے زیادہ بتائی جاتی ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/میونخ/برلن۔ میونخ کسٹم آفیسر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ (آرنلڈ شوارس نیگر) کو جرمنی کے ہوائی اڈے میونخ پر پہنچنے کے بعد کوئی چیز (گھڑی) بتانی تھی جس میں وہ ناکام رہے یا جان بوجھ کر اعلان نہیں کیا کہ ان کے پاس ایک قیمتی گھڑی موجود ہے جس کی وجہ سے انہیں مجرمانہ ٹیکس کاروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ پریس آفیسر تھومس مائسٹر کا کہنا تھا کہ (آرنلڈ شوارس نیگر) نے کسی پروڈکٹ کا اعلان(ڈیکلیئر) نہیں کیا، ایک ایسی پروڈکٹ جو یورپی یونین میں رہنے کے لئے غیر یورپی یونین کے ممالک سے در آمد کی گئی تھی،اور (یہ عمل ہر ایک پر لاگو ہوتا ہے) ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی وجہ سے انہیں دو گھنٹے سے زیادہ قید میں رکھا گیا جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان کو کسی نے کوئی فارم پُر کرنے کو نہیں کہا، انہوں نے کسٹم افسران کے ہر سوال کا ایمانداری سے جواب دیا، ہر قدم پر تعاون کیا حالانکہ(آرنلڈ شوارس نیگر) کے لئے یہ ایک نا اہل جھٹکا تھا اور مضحکہ خیز بھی۔(آرنلڈ شوارس نیگر) نے گھڑی پر ممکنہ ٹیکس کی قبل از وقت ادائیگی پر اتفاق کیا کسٹم افسران تقریباََ ایک گھنٹہ تک کریڈٹ کارڈ مشین استعمال کرنے میں ناکام رہے بالآخر (آرنلڈ شوارس نیگر) کو بینک لے آئے اور ادائیگی (اے ٹی ایم) سے نقد رقم نکالنے کو کہا جس سے ٹیکس ادا کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں