0

۔،۔ اسپین بارسلونا کو خشک سال کی ایمرجنسی کے اعلان کے بعد پانی کی پابندیوں کا سامنا ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ اسپین بارسلونا کو خشک سال کی ایمرجنسی کے اعلان کے بعد پانی کی پابندیوں کا سامنا ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭اسپین کے دوسرے شہر بارسلونا اور کاتالونیا کے آس پاس کے علاقوں میں جمعرات (یکم فروری) کو خشک سالی کی ایمرجنسی میں داخل ہوا۔کاتالونیا کی علاقائی حکومت کے سربراہ (پیرے آراگونس) نے بحیرہ روم کے علاقے میں آبی ذخائر میں پانی کی سطح (سولہ فیصد) سے نیچے گرنے کے بعد تازہ پابندیوں کا اعلان کیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسپین/بارسلونا/کاتالونیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے دوسرے شہر بارسلونا اور کاتالونیا کے آس پاس کے علاقوں میں جمعرات (یکم فروری) کو خشک سالی کی ایمرجنسی میں داخل ہوا۔کاتالونیا کی علاقائی حکومت کے سربراہ (پیرے آراگونس) نے بحیرہ روم کے علاقے میں آبی ذخائر میں پانی کی سطح (سولہ فیصد) سے نیچے گرنے کے بعد تازہ پابندیوں کا اعلان کیا۔ آراگونس نے صحافیوں کو بتایا ٭کاتالونیا پچھلی صدی میں بد ترین خشک سالی کا شکار ہے٭جب سے بارش کا ریکارڈ شروع ہوا ہے ہمیں اتنی طویل اور شدید خشک سالی کا سامنا کبھی نہیں کر نا پڑا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کاتالونیا کے کچھ آبی ذخائر میں بارش کے پانی کی سطح اتنی کم ہے کہ پرانے پُل اور ایک چرچ کی گھنٹی ٹاور دوبارہ سر اُٹھا چکے ہیں، اعلان کے مطابق ہنگامی اقدامات روزانہ پانی کی مقدار کو کم کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں جو گھرانوں اور مقامی کونسلوں کو استعمال کرنے کی اجازت ہے جبکہ (دو سو دس سے دو سُو لیٹر۔ پچپن سے باون گیلن) فی شخص۔ اگر خشک سالی بڑھ جاتی ہے تو حد (ایک سو ساٹھ سے ایک سو اسی لیٹر) تک کمی کی جا سکتی ہے۔ پانی کے استعمال کی پابندیوں کا اطلاق علاقائی دارالحکومت بارسلونا اور اس کے آس پاس کی (دو سو ایک) مقامی کونسلوں پر بروز جمعّہ (دو فروری) سے ہو گا جس سے تقریباََ (ساٹھ لاکھ) افراد متاثر ہوں گے۔ اقدامات میں سوئمنگ پول میں میٹھے پانی پر پابندی، کھیلوں میں تسلیم شدہ استعمال کے لئے کچھ مستثنیات کے ساتھ کاروں کو اب صرف ری سائیکل شدہ پانی سے دھویا جا سکتا ہے اور عوامی باغات کو زمینی پانی سے سیراب کیا جا سکتا ہے۔ (سخت پابندیاں) اگر خشک سالی برقرار رہی تو جم میں شاورز بند کرنا اور عوامی پارکوں میں پانی لگانے پر مکمل پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ فارموں اور صنعتوں کو بھی زیادہ کٹوتیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صنعتوں کو پانی کے استعمال میں (پچیس فیصد) کمی کرنا ہو گی جبکہ پہلے (پندرہ فیصد) تھی۔ کاتالونیا اور اندلس اسپین کے دو سب سے زیادہ آبادی والے علاقے ہیں رپورٹ کے مطابق دونوں ضرورت پڑنے پر کشتی(کینٹینر) کے ذریعے تازہ پانی در آمد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں،یہ ایک مہنگا آپشن ہے جسے حکام تسلیم کرتے ہیں کہ بارش کی کمی کو پورا نہیں کیا جا سکتا ان کا مزید کہنا تھا کہ کم از کم (تیس) دن کی بارش کی ضرورت ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں