0

۔،۔ نوجوان جوڑے نے غزہ کیمپ میں شادی کر لی،ہم تباہی کے درمیان جشن منائیں گے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ نوجوان جوڑے نے غزہ کیمپ میں شادی کر لی،ہم تباہی کے درمیان جشن منائیں گے۔ نذر حسین۔،۔

٭وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلاح میں بے گھر افراد کے لئے ایک عارضی کیمپ کے وسط میں، فضاء جشن کی آوازوں سے گونج اُٹھی، شمال سے تعلق رکھنے والے فلسطینی جوڑے کی شادی کے موقع پر درجنوں افراد جمع ہوئے تھے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فلسطین/غزہ/دیر البلاح۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق (تئیس23 سالہ محمود اور اٹھارہ 18 سالہ شائمہ خازق) نے آٹھ ماہ قبل شادی کرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن گذشتہ اکتوبر میں شروع ہونے والی غزہ پر اسرائیلی جنگ ک وجہ سے تقریب ملتوی کر دی گئی تھی، دو ماہ سے زائد عرصے سے، بے گھر ہونے والا جوڑا اپنے خاندانوں کے ساتھ غزہ شہر کے شجاعیہ محلے سے بھاگنے پر مجبور ہونے کے بعد دیر البلاح میں ایک عارضی کیمپ میں مپیم تھے، محمود نے غیر ملکی میڈیا الجزیرہ کو بتایا کہ ٭ہم نے بمباری اور گولوں کے دھماکوں، آسمان سے برستی گولیوں کے درمیان اپنا گھر چھوڑا،یہاں پناہ کی تلاش میں اپنی شادی ملتوی کر دی، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جشن منانے کے لئے جنگ کے اختتام تک انتظار کرنے کی امید کی تھی لیکن جب کوئی اختتام نظر آتا دکھائی نہ دیا تو ہم نے سادگی کے ساتھ شادی کا فیصلہ کر لیا،بالآخر وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلاح میں بے گھر افراد کے لئے ایک عارضی کیمپ کے وسط میں، فضاء جشن کی آوازوں سے گونج اُٹھی، شمال سے تعلق رکھنے والے فلسطینی جوڑے کی شادی کے موقع پر درجنوں افراد جمع ہوئے تھے۔ محمود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے خوبصورت لباس میں شادی کا خواب دیکھا تھا لیکن جنگ کی تباہ کاریوں نے نہ صرف ہماری خوشیاں چھین لیں ہمارا اپنا گھر، سامان سب کچھ تباہ و برباد کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں