0

۔،۔ سعودی عرب میں آج پہلی تراویح پڑھائی جائے گی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سعودی عرب میں آج پہلی تراویح پڑھائی جائے گی۔ نذر حسین۔،۔

٭سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، بروز سوموار پہلا روزہ ہو گا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں آج بعد نماز عشاء پہلی تراویح پڑھائی جائے گی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/متحدہ عرب امارات۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک (2024۔1445 ہجری) کا چاند نظر آ گیا،آج رات سے ترایح ہو گی۔ سعودی عرب، متحدہ عرب اارات، اآسٹریلیا، برطانیہ اور امریکا وغیرہ میں رمضان کا چاند دیکھا گیا ہے۔ عام طور پر رمضان کا چاند سب سے پہلے سعودی عرب اور ہندوستان کے کچھ حصوں کے ساتھ کچھ مغربی ممالک میں نظر آتا ہے اور عام طور پر ایک دن بعد ے ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں بھی نظر آتا ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آج بروز اتوار مورخہ (10 مارچ2024۔ 29 شعبان 1445 ہجری) کو رمضان المبارک کا چاند سعودی عرب سمیت چند ممالک میں نظر آیا ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکا اور آسٹریلیا کل بروز پیر (11 مارچ 2024) کو پہلا روزہ ہو گاے تمام مساجد میں آج رات کو بعد نماز عشاء پہلی تراویح ادا کی جائیں گیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں