0

۔،۔ میامی بار میں ہفتہ کی صبح فائرنگ جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک اور سات زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ میامی بار میں ہفتہ کی صبح فائرنگ جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک اور سات زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭فلوریڈا کے شہر ڈورل کے سٹی پلیس ڈورل ڈویلپمنٹ میں مارٹینی بار میں صبح (03:30 ساڑھے تین بجے) کے قریب گاہکوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کی بنا پر دو افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈورال فلوریڈا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلوریڈا کے شہر ڈورل کے سٹی پلیس ڈورل ڈویلپمنٹ میں مارٹینی بار میں صبح (03:30 ساڑھے تین بجے) کے قریب گاہکوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کی بنا پر دو افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے،میامی ڈیڈ پولیس کے جاسوس الوارو زبالیٹا نے بتایا کہ جھگڑے کے درمیان جب ایک سیکورٹی گارڈ نے مداخلت کی تو ایک نامعلوم شخص نے ریوالور نکالا اور سیکورٹی گارڈ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، اس دوران سیکورٹی پر مامور پولیس افسران نے جوابی فائرنگ کی جس سے ایک شوٹر مارا گیا، ایک چار سالہ پولیس افسر ران میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا، رپورٹ کے مطابق چھ دیگر راہگیر بھی گولیوں کی زد میں آ کر زخمی ہوئے جن میں چار مرد اور دو خواتین شامل تھیں جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جن میں سے (دو 2) کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ سٹی پلیس ڈورل ڈویلپمنٹ کے اوپر رہائشی اپارٹمنٹ ہیں، ایک گواہ کے مطابق اس کا کہنا تھا کہ صبح (03:30 ساڑھے تین بجے) کے قریب تین گولیوں کی آواز سنی گئی میں نے سوچا شاید آتش بازی ہو رہی ہے لیکن جب (دس10 یا پندرہ 15گولیوں کے ساتھ براہ راست چیخ و پکار کی خطرناک آواز یں سنائی دی گئی) پھر پتا چلا کہ گولیاں چلائی جا رہی ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق مشتعل افراد نے سیکورٹی گارڈ سے بندوق چھین کر اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جس کی بنا پر دیگر سیکورٹی گارڈز نے اپنے ساتھی کے قاتل کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں