۔،۔ آج(28اٹھائیسواں روزہ ہے) عید ممکنہ طور پر ایک یا دو روز بعد ہو سکتی ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بروز پیر آٹھ 8 اپریل کو مغرب کے وقت عید کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں اور چاند نظر آنے کی صورت میں فوری طور پر اپنی نزدیکی عدالت کو مطلع کریں۔شہادتیں جمع ہونے کی صورت میں ہی عید ہونے کا اعلان کیا جائے گا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/ریاض۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں اور جبکہ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بروز پیر آٹھ 8 اپریل کو مغرب کے وقت عید کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں اور چاند نظر آنے کی صورت میں فوری طور پر اپنی نزدیکی عدالت کو مطلع کریں۔شہادتیں جمع ہونے کی صورت میں ہی عید ہونے کا اعلان کیا جائے گا، واضح رہے نہ صرف سعودی عرب جبکہ یورپ اور امریکا تک رمضان المبارک کا آغاز (گیارہ 11 مارچ) کو ہوا تھا ممکنہ طور پر یہ قمری مہینہ پورے (تیس 30) دن کا ہو گا،اس طرح سے عید (بروز بدھ مورخہ دس 10 اپریل) ہونے کا قوی امکان ہے۔ واضح رہے پاکستان میں چاند کی پیدائش) أٹھ8 اپریل بروز پیر رات کو گیارہ 23:21 بجے) ہو گی جبکہ اس کی عمر اگلے دن بروز منگل مغرب کی نماز کے قریب (انیس 19 سے بیس 20 گھنٹے) کے درمیان ہو جائے گی اس لئے پاکستان میں عید الفطر کا چاند(29انتیسویں) رمضان کو نظر آ سکتا ہے اور پاکستان میں بھی عید نہ صرف سعودی عرب کے ساتھ جبکہ پوری دنیا میں ایک ہی روز بروز بدھ منائی جائے گی۔ سعودی سپریم کورٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شریعت کے مطابق چاند کو انسانی آنکھ سے دیکھا جائے جبکہ دوربین بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔