۔،۔ غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی حاملہ خاتون کی شہادت کے بعد جنم لینے والی بچی جان کی بازی ہار گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری (ریاستی دہشت گردی) جس کے نتیجہ میں صابرین السکینی نامی حاملہ فلسطینی خاتون اپنے شوہر اور تین سالہ بیٹی سمیت شہید ہو گئی، اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی حاملہ خاتون کی شہادت کے بعد جنم لینے والی بچی بھی جان کی بازی ہار گئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فلسطین/اسرائیل/غزہ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گشتہ ہفتے غزہ کے علاقے رفع میں (ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کی) جس کے نتیجہ میں صابرین السکینی نامی حاملہ فلسطینی خاتون اپنے شوہر اور تین سالہ بیٹی سمیت شہید ہو گئی، جب ڈاکٹروں کو پتہ چلا کہ شہید خاتون کے پیٹ میں موجود ننھی جان بم دھماکے میں محفوظ ہے تو ڈاکٹروں نے فوری آپریشن کر کے نومولود کو بچا لیا،ڈاکٹرز نے شہید خاتون کی نومولودبیٹی کا نام ٭شہید سبرین کی بیٹی) رکھا، ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق پیدائش کے وقت بچی کا وزن (1.4 کلو گرام تھا) اور پیدائش کے وقت بچی کی حالت بہتر تھی۔ اب برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نومولود بچی بھی جان کی بازی ہار گئی ہے، بچی کو بھی اپنی شہید والدہ کے پہلو میں پسرد خاک کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے (ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری)سے ابھی تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد (چونتیس34 ہزار) سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق (ستتر 77 وزار) سے زائد زخمی ہیں، شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف خواتین اور بچے ہیں۔