۔،۔ جمعہ کے روز پچاسی سالہ خاتون کو چونکا دینے والی کال جس کے نتیجہ میں نامعلوم ملزمان نے خاتون کے زیورات چرا لئے۔ نذر حسین۔،۔
٭صبح ساڑھے نُو بجے نامعلوم افراد کا پچاسی سالہ خاتون کو فون،نامعلوم افراد نے یہ یقین دلایا کہ اس کی بیٹی کا مہلک حادثہ کا سبب بنی وہ اب صرف ہزاروں یورو دے کر قید سے بچ سکتی ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق اس طرح کے افراد آئے دن بوڑھے لوگوں کو اپنا نشانہ بناتے چلے آ رہے ہیں،اسی سلسلہ کی کڑی کو مد نظر رکھتے ہوئے جمعہ کے روز صبح تقریباََ ساڑھے نُو بجے فرینکفرٹ کی رہائشی خاتون کو فون کال موصول ہوئی،جس میں اجنبیوں نے بوڑھی خاتون کو یقین دلایا کہ اس کی بیٹی کی وجہ سے مہلک حادثہ پیش آ چکا ہے اس کو قید کی صہوبت سے بچانے کے لئے ہزاروں یوروز کی ضرورت ہے، ان کا انداز بیان ایسا تھا کہ بوڑھی خاتون پریشان ہو گئی اس کا کہنا تھا کہ اس کے پاس اتنی نقد رقم موجود نہیں لیکن اتنی رقم کے زیورات دے سکتی ہوں،جنہیں نامعلوم مجرموں نے بطور ادائیگی قبول کر لیا اس شخص اس کے بعد بوڑھی خاتون کے گھر پہنچ گیا زیورات وصول کرنے کے بعد نامعلوم سمت فرار ہو گیا۔خاتون کے مطابق ملزم کے بھورے بال تھے سیاہ ماسک کے ساتھ وارد ہوا،پولیس عینی شاہدین کی تلاش میں ہے۔