0

۔،۔ سری لنکا میں بارشوں اور سیلاب کی زد میں آ کر (سات 7 ہاتھی اور چودہ14 لوگ) جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سری لنکا میں بارشوں اور سیلاب کی زد میں آ کر (سات 7 ہاتھی اور چودہ14 لوگ) جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ نذر حسین۔،۔

٭مون سونا کی بارشوں اور طوفانی ہواوُں نے تباہی مچا دی (بیس سے پچیس) اضلاع میں نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا،اسی طوفان کی زد میں آ کر ساتھ نوجوان ہاتھی اور چودہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سری لنکا/کولمبو۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے جزائر میں مون سون کی بارشوں اور طوفان نے تباہی مچا دی (بیس سے پچیس) اضلاع میں نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا،وائلڈ لائف حکام کو سات نوجوان ہاتھیوں کی لاشیں ملی ہیں جو سیلاب میں بہہ گئے تھے، یہ گذشتہ پانچ سالوں میں کسی حادثہ یا آفت میں ہلاک ہونے والے ہاتھیوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔دارالحکومت کولمبو کے قریب ایک ہی خاندان کے تین افراد سیلاب میں ڈوب گئے جبکہ درخت گرنے سے نُو افراد لقمہ اجل بن گئے۔ اسی طرح ایک اطلاع کے مطابق مٹی کا تودہ گرنے سے متعدد افراد ملبے میں دب گئے جن میں سے گیارہ سالہ لڑکی اور بیس سالہ لڑکا جاں بحق ہو گئے۔ محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کے بعد حکومت نے تمام اسکول بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں