0

۔،۔پرندہ طیارے کی ونڈ اسکرین سے ٹکرایا ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی پائلٹ خون میں لت پت۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔پرندہ طیارے کی ونڈ اسکرین سے ٹکرایا ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی پائلٹ خون میں لت پت۔ نذر حسین۔،۔

٭خیال کے مطابق اس خوفناک واقعہ میں اینڈین کونڈور نام کا پرندہ ملوث ہو سکتا ہے جس کے پروں کا پھیلاوُ (نو سے دس فٹ) تک ہوتا ہے،پرندہ ونڈ اسکرین سے ٹکرا کر ونڈ اسکرین میں پھنس گیا تھا خون شاید پرندے کا ہی ہو جس میں پائلٹ لت پت نظر آ رہا ہے جبکہ پائلٹ گھبرایا ہوا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایکواڈور/وینس، لاس ریوس کاونٹی۔۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکواڈور وینس، لاس ریوس کاونٹی میں ایک بہت بڑا پرندہ اُڑتے طیارے کی ونڈ اسکرین سے ٹکرا گیا حادثہ اتنا خوفناک اور زبردست تھا کہ پرندہ ونڈ اسکرین توڑ کر طیارے کے اندر لٹکا نظر آ رہا تھا جبکہ پائلٹ اس اچانک حادثہ سے گھبرا گیا، پائلٹ کی وردی اور چہرہ خون سے لت پت نظر آ رہا تھا شاید خون پرندے کا تھا جو پائلٹ کے چہرے پر پڑا تھا۔ خوش قسمتی سے ونڈ اسکرین میں پرندے کے باقیات اٹک گئے تھے جبکہ فوٹو میں پرندے کے پنجے کاک پٹ کے اندر لٹکے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں، پائلٹ کو کوئی چوٹ نہیں آئی یہی وجہ تھی کہ طیارے نے سارا وقت اپنا توازن برقرار رکھا ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کون سا پرندہ تھا کچھ کا خیال ہے کہ اینڈین کونڈور تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں