0

۔،۔باون سالہ بیوی کو قتل کرنے والے شخص کو ہناو کی عدالت نے چالیس سال کی قید سنا دی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔باون سالہ بیوی کو قتل کرنے والے شخص کو ہناو کی عدالت نے چالیس سال کی قید سنا دی۔ نذر حسین۔،۔

٭ جرمنی کے شہر ہناوُ میں اٹھاون سالہ افغان باشندے نے باون سالہ بیوی کو دو دھاری خنجر سے قتل کر دیا تھا جس کی بنا پر ہناوُ کی علاقائی عدالت نے افغان باشندے کو عمر قید کی سزا سنا دی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہناوُ۔ مقامی میڈیا کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والا سابق فوجی اپنی باون سالہ بیوی اور بچوں کے ساتھ افغانستان سے بھاگ کر جرمنی آیا تھا اور سیاسی پناہ کے لئے کیمپ میں رہائش پذیر تھا۔ رپورٹ کے مطابق پناہ گزین کیمپ میں ہی اس کی بیوی کا کسی سے معاشقہ ہو گیا جس پر اٹھاون سالہ فوجی نے طیش میں آ کر بیوی کو دو دھاری خنجر سے سوتے میں قتل کر دیا تھا رپورٹ کے مطابق خاتون کے جسم پر کم از کم چالیس بار دو دھاری خنجر سے وار کئے گئے تھے جبکہ رپورٹ کے مطابق خاتون کے سر پر بھی زخموں کے نشان تھیجس کی بنا پر ہناوُ کی علاقائی عدالت نے افغان باشندے کو عمر قید کی سزا سنا دی۔خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ ہی دیر بعد دم توڑ گئی۔ سینش میری چرچکے قریب جرم کے بعد مجرم نے خود پولیس کو بلانے کو کہا تھا، مقدمہ کے دوران مجرم عدالت میں خاموش رہا،تاہم تفتیش کے دوران بڑے قیمانے پر قتل کل اعتراف کیا تھا، اس نے عدالت اور پولیس افسران سے کہا کہ وہ بدلہ لینا چاہتا تھا اس کی عزت کا احساس مجروع ہوا کیونکہ اس کی بیوی اس کی دو بیٹیوں کی ماں اس سے جُدا ہو کر کسی اور کو چاہتی تھی اس کا کہنا تھا کہ دو دھاری خنجر اس نے صرف اس مقصد کے لئے خریدا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں