0

۔،۔انڈونیشیاکے جزیرے سولا ویسی میں غیر قانونی کان میں مٹی کے تودے گرنے سے بارہ افراد جاں بحق۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔انڈونیشیاکے جزیرے سولا ویسی میں غیر قانونی کان میں مٹی کے تودے گرنے سے بارہ افراد جاں بحق۔ نذر حسین۔،۔

٭موسلا دھار بارشوں کے وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ایک غیر قانونی سونے کی کان کے آپریشن سے ٹکرا گئی جس سے کم از کم بارہ افراد ہلاک ہو گئے، حکام کے مطابق درجنوں لاپتہ ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/جکارتہ/انڈونیشیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے پیر کو بتایا ہے کہ موسلا دھار بارشوں کے وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ایک غیر قانونی سونے کی کان کے آپریشن سے ٹکرا گئی جس سے کم از کم بارہ افراد ہلاک ہو گئیجبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں، مقامی ریسیکیو ایجنسی کے سربراہ ہیر یانتو نے بتایا کہ صوبہ گورو نٹالو کے ضلع سووا میں اتوار کی صبح مٹی کے تودے گرنے سے کان کن اور غیر قانونی کان کے قریب رہنے والے مکین بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ریسیکیو ٹیموں نے پانچ زندہ بچ جانے والوں کو نکال لیا ہے جبکہ دوسری ریسیکیو ٹیمیں اٹھارہ لاپتہ افراد کی تلاش کر رہی ہیں۔ انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ایجنسی(بی این بی پی) نے کہا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے کئی مکانات اور ایک پل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ انڈونیشیا کے مغربی سماٹرا صوبے میں مئی میں طوفانی بارشوں نے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے پچاس سے زائد افراد کی جان لے لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں