0

۔،۔ پی۔اُو۔اے۔ایف اور سفارتخانہ پاکستان کے تعاون سے پاکستانی ڈوئچے بزنس فورم کی بنیاد پر کامیاب میٹنگ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

 

۔،۔ پی۔اُو۔اے۔ایف اور سفارتخانہ پاکستان کے تعاون سے پاکستانی ڈوئچے بزنس فورم کی بنیاد پر کامیاب میٹنگ۔ نذر حسین۔،۔

٭24 جولائی بروز بدھ 2024 کو (ایسپک پلاسٹک۔ISPAK-PLASTIK) ہاگن کے اونر مظہر اقبال دیونہ اور ماجد اقبال دیونہ کی کوششوں سے ایک خوبصورت ایونٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی طور پر عزت ماآب ثقلین سیدہ (سفیر پاکستان) برلن سے تشریف لائیں جبکہ ڈپٹی ہیڈ آف مشن ماجد خان بھی سفیر پاکستان کے ساتھ تشریف لائے۔کلاوزجیکوبی میئر گیولس برگ،میئر ہاسپے ہاگن۔ہورسٹ ویسوٹزکی۔ ایس پی ڈی۔ کے پارلیمانی ارکان نے بھی شرکت کی جبکہ چند کاروباری پاکستانی اور جرمن افراد نے بھی بھرپور خصّہ لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ جب سے سفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ برلن تشریف لائیں (اُن کا پھولوں کے گلدستوں سے شاندار استقبال کیا گیا) ہیں وہ اسی کوشش میں ہیں کہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل نکالا جائے، جبکہ پاکستانی اور جرمن کمیونٹی کو بھی اکٹھا کرنے کی کوشش میں ہیں اسی سلسلہ میں شاید ہی کسی دعوت کو کسی مجبوری کے تحت ٹھکرایہ ہو گا،مظہر اقبال دیونہ جنہوں نے1993 میں (ایسپک پلاسٹک۔ہاگن کی بنیاد رکھی کسی تعارف کے محتاج نہیں (پاکستان اوورسیز الائنس فورم یورپ کے سرپرست)جبکہ اب ان کا بیٹا ماجد اقبال دیونہ بھی کاروبار میں اپنے باپ کے کے شانہ بشانہ ہیں۔سفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ نے فیکٹری کا دورہ کیا۔ اس دوران مظہر اقبال دیونہ نے ان کو پوری بریفنگ دی کہ وہ فیکٹر میں میں کس قسم کی پروڈکشن کرتے ہیں، کتنے لوگ اور کتنی مشینری استعمال میں ہے، دورہ فیکٹری کے بعد پی۔اُو۔اے۔ایف اور سفارتخانہ پاکستان کے تعاون سے پاکستانی ڈوئچے بزنس فورم کی بنیاد پر کامیاب میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کو ماجد اقبال دیونہ سیاسی طور پر وہ (سوشل ڈیموکریٹک پارٹی۔ایس پی ڈی) کے صوبائی نائب صدر آف بزنس لیگ آف نارتھ رائن ویسٹ فالن اور مظہر اقبال دیونہ نے آرگنائز کیا تھا،ممبر آف پارلیمانی ہیڈ آف ایس پی ڈی گیولسبرگ۔ کیشیئر، جنرل سیریٹری ایس پی ڈی گاولنس برگ، چیئرمین آف بزنس لیگ بھی ہیں۔۔ اسی سلسلہ کی کڑی کو جوڑتے ہوئے سفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ نے مظہر اقبال دیونہ اور ماجد اقبال دیونہ کی بندوبست کردہ (میٹنگ۔کانفرنس) میں شرکت کے لئے برلن سے تشریف لائیں،چوہدری ناصر محمود بریمن سے تشریف لائے۔کلاوزجیکوبی میئر گیولس برگ،میئر ہاسپے ہاگن۔ہورسٹ ویسوٹزکی۔ ایس پی ڈی۔ کے پارلیمانی ارکان نے بھی شرکت کی تقریب میں جرمن کاروباری شخصیات جبکہ پاکستانی شخصیات نے بھی بھرپور حصّہ لیا جرمن پارلیمانی ارکان، (ڈی سی۔میئر اور ان کے ساتھ ساتھ سابقہ میئر ز نے بھی شرکت کی، ڈاکٹر تسنیم سعید پاکستان جرمن اوورسیز الائنس فورم یورپ کی نائب صدر نے نقابت کے فرائض سر انجام دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تقریب دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور تجارتی تعلقات اور پاکستانی،جرمن کمیونٹی کو مزید مربوط کرنے کے لئے منعقد کی جا رہی ہے۔تقریب کا آغاز جرمن اور پاکستانی ترانہ سے کیا گیا۔مظہر اقبال دیونہ نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جرمن کمپنیاں پاکستان میں اپنی فیکٹریاں لگائیں جیسا کہ آپ کو بھی علم ہو گا کہ پاکستان میں معدنیات کی بہتات ہے جو درحقیقت ضائع ہو رہی ہیں کیونکہ وہاں کوئی متعلقہ فیکٹری موجود نہیں جو عملدرآمد کر سکے۔آج کی میٹنگ کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم سفارتخانہ پاکستان اور پاکستانی ڈوئچے فورم کے ساتھ مل کر کام کریں اسی مقصد کے لئے آج پاکستانی اور جرمن بزنس کمیونٹی کو بھی بلایا گیا ہے۔چوہدری اعجاز حسین پیارا جو پاکستان اوورسیز الائنس فورم یورپ کے صدر ہیں انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ہمارے لئے بہت اہم موقع ہے کہ آج ہماری میڈم ثقلین سیدہ، علاقہ کے میئر سابقہ میئر، جرمن بزنس مین، بنڈسٹاگ کے ممبر اور بہت سی سیاسی اور کاروباری شخصیات شامل ہیں یہ خوشی کا د ن ہے کیونکہ آج کی تقریب میں ہماری کامیابی کا حصّہ ہے۔ زبیر خان کا کہنا تھا کہ میں اقبال فیملی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اس تقریب کا اہتمام کیا جس میں جرمن اور پاکستانی کاروباری شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ سیاسی میدان کے افراد کو بھی اس تقریب کا حصّہ بنایا۔ میئر گیولسبرگ (کلاوز جیکوبی) کا کہنا تھا کہ ماجد اقبال دیونہ ہماری سیاسی پارٹی کا ایک فعال حصّہ ہے،باہمی احترام اور ایک ساتھ معیشت کو پروان چڑھانے کے لئے بہت ضروری ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ کاروباری تعلقات کو فروغ دیا جائے جو کہ مظہر اقبال دیونہ اور ماجد اقبال دیونہ سرانجام دے رہے ہیں۔ممبر آف بنڈسٹاگ اور علاقے کے میئر (ٹیمو شیسا نوسکی) نے برتھ ڈے کی مبارکباد دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں تمام کو اور خصوصی طور پر سفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے علاقہ میں مظہر اقبال دیونہ اور ماجد اقبال دیونہ جیسی کاروباری شخصیات موجود ہیں۔جنرل منیجر لیکاٹیک گروپ (جورگ ہانڈکے) نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقبال فیملی میرا پڑوسی تھا آج ہم ایک دوسرے کے بزنس پارٹنر ہیں،قابل اعتماد دوستی بھی ہے۔میرے پاس مختلف قومیتوں کے ساتھ ایک سو بیس ملازمین ہیں۔بزنس لیگ کے چیئرمین (کارسٹن) کا کہنا تھا کہ فیملی اقبال کے پاس اعلی معیارپر تیس لوگ کام کر رہے ہیں،ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں، میں ان کا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں کہ وہ ہماری سیاسی پارٹی کے ممبر بھی ہیں۔ماجد اقبال دیونہ کا کہنا تھا کہ ہم (پی او اے ایف فورم) کے ساتھ مل کر ایسے پروگرام کا اہتمام کریں گے۔قابل احترام میڈم ثقلین سیدہ سفیر پاکستان نے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، مجھے پہاں یہ سن کر خوشی ہوئی کہ پاکستانی نثراد اقبال فیملیجرمن معیشت کا حصّہ ہیں۔انہوں نے کرکٹ اورہاکی پر بھی بات کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جرمن ایجوکیشن منسری کو پاکستان میں کمپوس کا انعقاد کرنا چاہشئے۔ انہوں نے سفارتخانہ پاکستان کی طرف سے مظہر اقبال دیونہ اور ماجد اقبال دیونہ کو شیلڈ پیش کی۔آخر میں چوہدری اعجاز حسین پیارا (پاکستان اوورسیز الائنس فورم یورپ کے صدر) نے خصوصی طور پر یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹ شاہد امیر گورایہ۔عمران مہر۔ سید حیدر نقوی اور نذر حسین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ اس ایونٹ پر تشریف لائے۔ میڈم شاہدہ پروین جو دونوں ممالک کے ساتھ پُل کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو طرح طرح کے پاکستانی کھانے پیش کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں