۔،۔ بے گھر شخص کو پولیس نے چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ نذر حسین۔،۔
٭فرینکفرٹ کے وسط میں ایک کافی ہاوس میں چوری کی غرض سے شیشہ توڑ کر داخل ہونے پر پولیس نے بے گھر شخص کو گرفتار کر لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ویک مارکٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق فرینکفرٹ ویک مارکٹ اسٹریٹ پر موجود کافی ہاوس کے سامنے ایک شخص نے دکان کا شیشہ توڑا اس حرکت پر اس کے ہاتھ بھی زخمی ہوئے، گشتی پولیس افسران نے یہ حرکت کرتے ہوئے دیکھنے کے بعد اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی چور نے چھپ کر جان بچانے کی کوشش کی جبکہ پولیس افسران نے اسے حراست میں لے لیا، ہنگامی خدمات (طبی امداد) کے بعد بے گھر شخص کو فرینکفرٹ پولیس ہیڈ کوارٹر کے حراستی سیل میں بند کر دیا۔