0

۔،۔ شمالی انگلینڈ۔جرمنی سولنگن۔نارتھ رائن ویسٹ فالیا اور اب جرمنی کے شہر سیگن میں ایک بار پھر چاقو بردار حملہ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ شمالی انگلینڈ۔جرمنی سولنگن۔نارتھ رائن ویسٹ فالیا اور اب جرمنی کے شہر سیگن میں ایک بار پھر چاقو بردار حملہ۔ نذر حسین۔،۔

٭نارتھ رائین ویسٹ فالیا میں ایک (سٹی فیسٹیول کی خصوصی بس) میں سوار مسافروں پر ایک بتیس سالہ مشتبہ خاتون نے چاقو سے حملہ کر کے چھ افراد کو زخمی کرید جبکہ تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نارتھ رائین ویسٹ فالیا سیگن۔ شمالی انگلینڈ۔جرمنی سولنگن۔نارتھ رائن ویسٹ فالیا اور اب جرمنی کے شہر سیگن میں ایک بار پھر چاقو بردار شخص نے سٹی بس میں سوار مسافروں پر نامعلوم وجوعات کی بنا پر حملہ کر کے چھ افراد کو شدید زخمی کر دیا تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جبکہ باقی تین افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق حملہ آور ایک (بتیس سالہ خاتون) ہے جس کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے پس منظر کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا، پولیس رپورٹ کے مطابق بس میں (چالیس مسافر) سوار تھے، واضح رہے سیگن کے شہر میں سٹی فیسٹیول کے لئے خصوصی بسیں چلائی گئیں تھیں جن میں سے ایک حملہ آور کا شکار ہوئی۔ یہ واقع کل شام تقریباََ (19:40) بجے کو پیش آیا تھا۔ جرم کا پس منظر ابھی تک واضح نہیں ہے جبکہ متعدد ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ حملہ آور خاتون ذہنی طور پر بیمار ہے جو کہ منشیات سے متعلق پولیس کی آنکھوں میں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں