0

۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ختم نبوتﷺ کی روشنی میں بین المذاہب ہم آہنگی کی شاندار کانفرنس کا انعقاد۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ختم نبوتﷺ کی روشنی میں بین المذاہب ہم آہنگی کی شاندار کانفرنس کا انعقاد۔ نذر حسین۔،۔

٭کانفرنس کی صدارت مذہبی اسکالر پروفیسر علامہ مسعود احمد اشرفی نے کی، ختم نبوتﷺ کے سپہ سالار علامہ پروفیسر پیر سید ظفراللہ برطانیہ سے، ختم نبوت ﷺ کے مرکزی رہنما پیر سید حسنات شاہ بلجیئم سے، عبد اللطیف چشتف الازہری، محمد صدیق مصطفائی، قاری عرفان مدنی، مولانہ شوکت اعوان، مظفر فاروق کیانی، منظور عالم، علامہ محمد تقی،صوبہ ہیسن کی کرائم برانچ اور مسز نادین شارف جبکہ غیر ملکی مشاورتی بورڈ کی ممبر ملیسا ایملی کائینک مذہبی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے ماریہ ہوف نے بھی خصوصی شرکت کی۔رضوان شاہ اور ان کے بھائی حسنین شاہ اور چوہدری اعجاز پیارا کو بھی آمد پر پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔انہوں نے خصوصی طور پر پاکستان جرمن پریس کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ختم نبوتﷺ کی روشنی میں بین المذاہب ہم آہنگی کی شاندار کانفرنس کا انعقاد٭پاسبان ختم نبوتﷺ جرمنی کے زیر اہتمام کیا گیا جس میں دور دور سے عاشقان رسولﷺ نے بھرپور شرکت کی جس کا سہرا خصوصی طور پر پاسبان ختم نبوتﷺ جرمنی کی تنظیم کو جاتا ہے جبکہ یہ کہنا بھی جائز ہو گا کہ سید حامد شاہ نے خصوصی طور پر بہت محنت اور کوشش سے اس خوبصورت محفل کو سجایا ہے۔ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان زاہد حسین اور ہیڈ آف چانسلری شفاعت کلیم خٹک نے خصوصی شرکت کی،ان کی آمد پر انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے ۔کانفرنس کی صدارت مذہبی اسکالر پروفیسر علامہ مسعود احمد اشرفی نے کی، ختم نبوتﷺ کے سپہ سالار علامہ پروفیسر پیر سید ظفراللہ، ختم نبوت ﷺ کے مرکزی رہتما پیر سید حسنات شاہ، عبد اللطیف چشتف الازہری، محمد صدیق مصطفائی، قاری عرفان مدنی، مولانہ شوکت اعوان، مظفر فاروق کیانی، منظور عالم، علامہ محمد تقی،صوبہ ہیسن کی کرائم برانچ اور مسز نادین شارف جبکہ غیر ملکی مشاورتی بورڈ کی ممبر ملیسا ایملی کائینک مذہبی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے ماریہ ہوف نے بھی خصوصی شرکت کی۔ سید حامد شاہ نے پہلے سیشن کی نقابت کچ ان الفاظ سے شروع کی٭دنیا کی کتابوں میں قرآن چمکتا ہے٭قرآن میں اللہ کا فرمان چمکتا ہے٭عادت بنا لے جو بھی تلاوتِ قرآن کی٭اللہ کی نظروں میں وہ انسان چمکتا ہے۔ تلاوت کا شرف ننھے قاری محمد اعظم کو ملا۔ اس کے بعد نعت رسولﷺ پیش کی گئی جبکہ محفل میں موجود قاری ابتسام جو کہ یورپین ایوارڈ یافتہ ہیں نے تلاوت کی سعادت حاصل کی۔ دوسرے سیشن میں چوہدری احسن تارڑ نے نقابت کے فرائض سنبھالے۔ حاضرین محفل کا شکریہ ادا کرنے کے بعد حضرت مولانہ محمد صدیق مصطفائی کو بردہ شریف کی دعوت دی۔ محمد صدیق مصطفائی نے قصیدہ بردہ شریف سنا کر محفل جیت لی ہال میں موجود تمام عاشقان رسولﷺ نے بیک آواز بردہ شریف پڑھی۔، جس کا بعد میں جرمن ترجمع بھی سنایا گیا۔ رانا محمد آصف نے٭ جب ملی تجھ سے نظر رکھ دیا سر قدموں میں ٭تیرا سر لینے کو جو لے کے تھے تلوار آئے پیش کر کے دلوں کو منور کر دیا۔علامہ محمد تقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملت اسلامیہ کو جوڑنے کے لئے ایسی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے،مذہبی اسکالر پروفیسر علامہ مسعود احمد اشرفی جو خصوصی طور پر امریکا سے تشریف لائے تھے ان کا کہنا تھا حضور اکرمﷺ ہر طرح سے آخری نبی ہیں آپ کے بعد کوئی نبی پیدا نہ ہو گا یہ عقیدہ رکھنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا یہ عقیدہ رکھنا ضروری ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔وَ لکِنَّ رَّسُول اللّہِ وَ خَاتَمَ النَبِیّنَ۔َمحمد مصطفی رسول اللہ ﷺاللہ کے رسول ہیں اور آخری نبی ہیں۔وہ اپنے ساتھ کتاب لائے تھے جو انہوں نے عاشقان رسول میں مفت بانٹیں جس کتاب کا ابھی تم (انیس) زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ سید حامد شاہ کے فرزند سید محمد احمد شاہ جو باپ کے نقش قدم پر چلتے چلتے مستقبل میں ختم نبوت کے پاسدار اور سپاہی بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے جرمن زبان میں ختم نبوتﷺ پر تفصیلی گفتگو کی۔ میونخ سے تشریف لانے والے خوشحال خان نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا کہ ہم یورپ میں رہ کر ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، آج کی کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ ختم نبوت ﷺ کے مرکزی رہنما پیر سید حسنات شاہ کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر فرینکفرٹ میں کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے،آپ جرمنی کے دور دراز شہروں سے تشریف لائے ہیں، پروفیسر علامہ مسعود احمد اشرفی امریکا سے تشریف لائے، پروفیسر پیر سید ظفراللہ برطانیہ سے تشریف لائے، خصوصی طور پر تنظیم کے افراد کو دل کیاتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ آج ایک بار پھر آپ نے حضور اکرم نبی مکرمﷺ کے ساتھ وفا کا عہد نبھاتے ہوئے کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔ میں جرمن شخصیات جو جرمن گورنمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں کو بھی خوش آمدید کہتا ہوں۔اللہ کی ذات پاک نے حضور اکرم کو یہ شان عطا فرمائی آقا سے پہلے دنیا میں تشریف لاتے رہے، پہلے تنے بھی انبیاء تشریف لاتے رہے کوئی ایک قبیلہ، خطے علاقہ کے لئے آیا جب باری آئی میرے اور آپ کے آقا حضور مصطفی ﷺ کی تو اللہ نے فرمایا لوگو سن لو یہ جو میرا حبیب کسی ایک خطے، علاقہ یا قبیلے کے لئے نہیں دنیا کے سارے لوگو سن لو میری نبوت کو پابند نہیں کیا آج سے لے کر قیامت اور بعد کے لئے نبی بنا کر مبعوث فرمایا۔ ختم نبوتﷺ کے سپہ سالار علامہ پروفیسر پیر سید ظفراللہ نے اپنے خطاب میں فرمایا، مبارک باد پیش کرتا ہوں سید حامد اور ان کی ٹیم کو کہ اتنا خوبصورت پروگرام تشکیل دیا، سب سے پہلے بتا دیتا ہوں کہ ہم یورپ میں رہتے ہوئے ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں،ہماری بنیادی حق ہے عقیدہ ختم نبوت کیا ہے جس طرح توحید کو مانے بغیر کوئی مسلمان نہیں کہلاتا،یو میرا عقیدہ ہے، اظہار رائے کی آزادی، مسلمان ہونے کے ناطے یہ میرا بنیادی حق ہے کہ میں اپنے بچوں کو پڑھاوں، اپنے ساتھیوں کوقبیلہ والوں کو کہ یہ اسلام ہے۔انہوں نے ایک پر مغز خطاب فرمایا، اختتام پر خوشحال خان کی طرف سے عمرہ کا ایک ٹکٹ دیا گیا جو کہ ایک خوش نصیب لڑکی کے حصّہ میں آیا۔ تنظیم کی طرف سے مختلف افراد کو شیلڈ پیش کی گئیں،عبد اللطیف چشتی الازہری نے دُعا فرمائی اور احسن تارڑ کی والدہ کی مغفرت کے لئے بھی دعا فرمائی۔یہ بات لکھنا ضروری سمجھتا ہوں کہ کانفرنس میں قادیانیوں کے میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ مہم اور جرمن مہمان جن کو کانفرنس میں مدعو کیا گیا تھا ان جرمن مہمانوں کو منفی (ای میل) کے بعد منفی اثرات (تاثر) دینے کی کوشش کے بعد صرف صوبہ ہیسن کی)آر پی) انچارج مسز نادین شارف اور کرائم برانچ کے آفیسر نے شرکت کی پولیٹیشن۔ملیسا اور ہیسن کی مذہبی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ماریہ ہوف مان نے بھی خصوصی شرکت کی۔یہ بھی لکھنا ضروری ہے کہ محفل کے دوران آنے والے دوستوں کے لئے ریفریشمنٹ کا اہتمام اور ہزاروں پانی کی بوتلیں تقسیم کف گئیں۔کھانے کے تقریباََ قانچ سو پیکٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ اس کانفرنس کے انعقاد پر سید حامد شاہ کی طرف سے خصوصی طور پر۔٭ ملک وجاہت٭سید غفور شاہ٭ایم اینڈ ایس M&S آٹو سروس٭حاجی محمد عارف٭رانا محمد حسن٭چوہدری روف٭توقیر بٹر صابری٭ پاکستان جرمن پریس کلب کی طرف سے نذر حسین٭علی شیخ٭گیلانی برادر اینڈ ٹریول٭سید رضوان شاہ٭سید رضا علی شاہ٭سید احسن شاہ٭سید عدیل شاہ٭اشتیاق٭حاجی خوشحال خان٭چوہدری احسن تارڑ٭طفیل حسین بٹ٭شرجیل خان٭کیانی٭جمیل ٭انور٭عرفان اور چوہدری ارشد(ٹیسٹ آف پاکستان)٭افتخار نسیم٭رانا طاہر راجپوت٭مزید ان دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے سیکورٹی۔صفائی میں ساتھ دیا سب کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا۔

                               

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں