
۔،۔ یورپ کی تاریخ میں پہلی بار،قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ میں عظیم الشان یوم آزادی تقریب۔۔نذر حسین۔،۔
٭ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود کمیونٹی کے مرد و خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کر کے قائد اعظم محمد علی جناح کا 150 واں یوم پیدائش ٭1876-۔2026٭ جبکہ پاکستان کا 79 ویں یوم آزادی پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی پروقار تقریب، ورکنگ ڈے کے باوجود پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ روشنیوں کے شہر فرینکفرٹ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ میں پاکستان کا 79 واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے، ملی یکجہتی اور وطن سے محبت کے بھر پور اظہار کے ساتھ منایا گیا، اس موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 150 ویں یوم پیدائش ٭1876-تا2026٭ کی مناسبت سے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔یوم آزادی کی مناسبت سے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کو سبز و سفید رنگوں، قومی پرچموں، جھنڈیوں اور غباروں سے انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جس سے فہد الرحمان کی وطن عزیز سے محبت جھلکتی نظر آ رہی تھی، قونصلیٹ کے چاروں اطراف قومی پرجموں کی بہار دکھائی دے رہی تھی، جبکہ داخلی راستے کو سبز اور سفید غباروں سے سجایا گیا تھا،شان پاکستان سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ ہم گھر سے کرتے آ رہے ہیں، اب کی بار قونصلیٹ کی خصوصی تزئین اور آرائش نے پاکستانی کمیونٹی اور تقریب میں شریک مہمانوں کی توجہ حاصل کی۔ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود پاکستانی کمیونٹی کے مردوں، خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی اور جسن آزادی کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔تقریب کے دوران ہر طرف سبز ہلالی پرچم، قومی نغموں اور پاکستان سے محبت کے جذبات نمایاں رہے۔تقریب کی نقابت کے فرائض خلیقہ بیگ نے خوبصورت اور پروقار انداز میں سرانجام دیئے، جبکہ محمد صدیق نے تلاوت پاک کی سعادت حاصل کی۔اس کے بعد قائم مقام قونصل جنرل فہد الرحمان نے فرینکفرٹ کی فضاوں میں سبز ہلالی پرچم لہرا کر پرچم کشائی کی،پرچم کشائی کے موقع پر پاکستانی پاکستانی کمیونٹی نے پرچم کو سلام پیش کیا اور پاکستان کی سلامتی، ترقیب اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے۔ قائم مقام قونصل جنرل، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر آمنہ نعیم اور دیگر شرکاء نے مل کر یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا، تقریب کو جاری رکھتے ہوئے صدر مملکت پاکستان آصف علی زرداری، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزبر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے یوم آزادی کے خصوصی پیغامات بھی پیش کئے گئے۔ قائم مقام قونصل جنرل، ہیڈ آف چانسلری فہد الرحمان نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا پیغام پڑھ کر سنایا، صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ چودہ اگست وہ دن ہے جب قوم ان عظیم قربانیوں کو یاد کرتی ہے، جن کی بدولت پاکستان وجود میں آیا، انہوں نے قاد اعظم محمد علی جناحؒ، تحریک پاکستان کے قائدین و کارکنان اور ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے وطن عزیز کے حصول کی جدو جہد میں اپنا گھر، تحفظ اور روزگار تک قربان کر دیا۔ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر آمنہ نعیم نے وزیراعظم محمد شہباز شریفکا پیغام پیش کیا،وزیر اعظم کے پیغام میں قومی یکجہتی، معاشی خود انصاری اور پاکستان کے بانی قائدین، بالخصوص قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور علامہ اقبالؒ کی خدمات اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔قونصلیٹ اتاشی ممتاز سیال نے نائب وزبر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا پیغام پڑھ کر سنایا، پیغام میں اس امر پر زور دیا گیا کہ حقیقی آزادی کے لئے معاشی آزادی، محنت، ایمان،اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں پر کاربند رہنا ضروری ہے۔ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ فہد الرحمان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ مہمان گرامی معزز پاکستانی کمیونٹی خواتین و حضرات اسلام علیکم۔آج ہم سب کے لئے نہایت خوشی اور فخر کا دن ہے،ہم اپنے پیارے وطن پاکستان کا 79 واں یوم آزادی منا رہے ہیں،اس سال کی اہمیت اس لئے بھی بڑھ گئی ہے کہ ہم اپنے عظیم قائد اعظم محمد علی جناح کی 150 ویں یوم پیدائش ٭1876-۔2026٭ بھی منا رہے ہیں۔یوم آزادی ہمیں صرف ماضی کی یاد نہیں دلاتا،بلکہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس بھی دلاتا ہے،آزادی ہمیں ہمارے بزرگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتی ہے اور ہمیں یہ سوچنے کا موقع بھی دیتی ہے کہ ہم اپنے وطن کے لئے کیا کر رہے ہیں،اور آنے والی نسلوں کے لئے کیسا پاکستان چھوڑنا چاہنے ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی، اصول پسندی، آئینی جدوجہد،سیاسی بصیرت اور غیر معمولی عزم کی مثال ہیں انہوں نے مشکل ترین سیاسی جدوجہد کی قیات کی اور مسلمانوں کی قیادت کی ہے۔ چھوٹی بچی خالد شاہ نے قائد اعظم محمد علی جناح پر مختصر اور جامع الفاظ پر مشتمل پیغام دیا۔ایک گروپ نے ملی نغمے پیش کئے۔ یہ وطن ہمارا ہے ہم ہیں پاسباں اس کے۔ دل دل پاکستان جاں جاں پاکستان پیش کر کے خوب داد حاصل کی، تقریب کے دوران قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ فہد الرحماننے پاکستانی کمیونٹی افراد کے ساتھ گھل مل کر وقت گزارا، شرکاء سے ملاقاتیں کی،فوٹو ز، ان کا حال احوال دریافت کیا جبکہ اس دوران کمیونٹی کے مسائل اور امور کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی۔ قونصلیٹ جنرل فرینکفرٹ میں منعقد ہونے والی تقریب ایک سرکاری تقریب کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے لئے ایک خوبصورت خاندانی اور سماجی اجتماع کا منظر بھی پیش کرتی رہی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شریک ہوئے۔ فرینکفرٹ میں منعقد ہونے والی یوم آزادی کی یہ تقریب پاکستان سے دور رہنے والے پاکستانیوں کی اپنے وطن سے گہری وابستگی کا خوبصورت اظہار تھی، قونصلیٹ جنرل کی شاندار تذئین و آرائش، قومی پرچموں کی بہار، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت اور قومی قیادت کے پیغامات نے تقریب کو یاد گار بنا دیا۔قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا 150 واں یوم پیدائش ٭1876-۔2026٭ جبکہ پاکستان کا 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی۔ پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور سربلندی کے لئے اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے۔

















































































Fotos Muhammad Yasir & Nazar Hussain